لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میں آج پہلی مرتبہ اٹک آیا ہوں اور اٹک میں تحریک ا نصاف کی حکومت نے آج صحت انصاف کارڈ سکیم کا اجراءکر دیا ہے۔ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے ہمیں معاشرے کے کمزور طبقات کی خدمت کا موقع عطا کیا ہے۔ صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایسا شاندار منصوبہ ہے جس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں۔ ہر کارڈ ہولڈر اور اس کا خاندان معیاری پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی جدید ترین سہولت بلامعاوضہ حاصل کر سکتا ہے۔ماضی کی حکومتوں نے غربت کی زندگی گزارنے والوں کیلئے ایسی فلاحی سکیم شروع نہیں کی-صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ہر کارڈ ہولڈر خدانخواستہ کسی بھی مہلک بیماری کی صورت میں اپنا یا اپنے خاندان کے کسی فرد کا علاج معالجہ کرا سکتا ہے اور اس کی حد7 لاکھ 20 ہزار روپے تک ہے اور ضرورت کے تحت اس رقم کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ وہ آج ضلع ا ٹک میں صحت انصاف کارڈ کے اجراءکے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے-وزیراعلیٰ نے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کئے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبہ بھر میںصحت انصاف کارڈ سے تقریباً 70 لاکھ خاندان اور ساڑھے 3 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ پنجاب کے 18 اضلاع میں اس سکیم کااجراءکر دیا گیا ہے اور آج اٹک بھی اس سکیم میں شامل ہوگیا ہے اور اٹک کے ایک لاکھ گیارہ ہزار خاندان صحت انصا ف کارڈ سے مستفید ہوں گے-انہوں نے کہاکہ مالی سکت نہ رکھنے والے غربت کی زندگی بسر کرنے والے افراد اب اپنے علاج معالجے سے محروم نہیں رہیں گے -انہو ںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اورہم پنجاب کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائیں گے- پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں خطہ پوٹھوہار پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور راولپنڈی ڈویژن کے 474 ترقیاتی منصوبوں کیلئے حکومت تقریباً 157 ارب روپے فراہم کرے گی،ان میں سے 435 منصوبے زیرتکمیل ہیں اور ضلع اٹک کے لئے 90 ترقیاتی منصوبوں پر 14 ارب 12 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں-صرف صحت انصاف کارڈ ہی نہیں بلکہ دیگر ہیلتھ پراجیکٹس پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے – اٹک میں 200 بستروںپر مشتمل مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنایاجائے گا اوراس کے ساتھ نرسنگ کالج بھی قائم کیاجائے گا اوریہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیاجارہاہے ، اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو، فتح جنگ ، حسن ابدال ، جھنڈ ، پنڈی گھیپ کے ٹی ایچ کیو ہسپتالوںمیں نہ صرف تعمیر و مرمت کے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں بلکہ یہاں علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کے لئے جدید طبی آلات فراہم کئے جائیں گے-حضرو میں بنیادی مرکز صحت کو رورل ہیلتھ سنٹر تک اپ گریڈ کیاجائے گا – وزیر اعلیٰ نے فتح جنگ روڈ سے پنڈ گھیپ تک کی سڑک کی تعمیر ومرمت کا اعلان کیا -وزیراعلیٰ نے بسال سے پنڈ گھیپ تک کی سڑک کی تعمیر ومرمت کا بھی ا علان کیا اورکہاکہ ہماری حکومت ضلع اٹک کی ا ندرونی سڑکوں کی تعمیر و مرمت بھی کرے گی اوریہ منصوبے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے جائیں گے – وزیراعلیٰ نے کہاکہ راولپنڈی انسٹی ٹےوٹ آف کارڈےالوجی(Rawalpindi Institute of Cardialogy) کو جدید ترین کارڈےک اےنڈ وےسکولر ڈےزےز سےنٹر(Cardiac and Vascular Diseases Center) کے طورپر اپ گرےڈ کرنے کی صوبائی کابینہ منظوری دے چکی ہے جبکہ اٹک میں لینڈ ریکارڈ کے سینٹرز بھی بنائے جائیں گے- وزیراعلیٰ نے نئے بلدیاتی نظام کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے عوام کو بااختیار بنانے اور ایک پر وقار معاشرہ تشکیل دینے کےلئے نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں جس کے تحت گاﺅں کی سطح پر پنچائیت کونسلز اور شہروں میں نیبر ہڈ کونسلز قائم کی جائیں گی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے- دیہات میں 22ہزار پنچائیت (ویلج کونسل)اورشہروں میں 182میونسپل کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ 40ارب روپے سے زائد کے فنڈ ویلج کونسلوں کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوں گے۔ ماضی میں بلدیاتی نظام کی ایسی کوئی مثال نہیں مل سکے گی۔نئے بلدیاتی ایکٹ کے نفاذ کے بعد بلدیاتی اداروں کو تحلیل کردیا گیاہے اورایڈمنسٹریٹرزکا تقرر عمل میں لایا جاچکاہے-انہوںنے کہاکہ اٹک میرا اپنا شہر ہے اوراٹک بھی پنجاب کے باقی شہروں کی طرح میر ے دل کے قریب ہے – میں آئندہ بھی یہاں آ¶ں گا اور اس شہر کے لوگوں کی فلاح و بہبود، ان کے مسائل کے حل اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کئے جائیں گے -وزیراعلیٰ نے کہاکہ اٹک میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے منصوبوں کو بھی مکمل کیا جائے گا اوریہ منصوبے آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے جائیں گے -انہوںنے کہاکہ میں ہر تحصیل میں جاﺅں گا ،عوام سے براہ راست رابطہ جاری رہے گااور محبتوں کا سلسلہ مزید آگے بڑھتا جائے گا-صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن غربت کی سطح سے نیچے رہنے والوں کو اوپر لانا ہے۔ رینالہ خورد میں گھروں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں دیں گے اور گھر بھی دیں گے۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی اپنے اہل خانہ کی بیماری کی صورت میںزندہ درگور ہونے کے قریب پہنچ جاتا ہے مگر اب ایسے نہیں ہو گا۔ اب غریب آدمی صحت انصاف کارڈ سے دل کا آپریشن بھی کروا سکتا ہے اور سٹنٹ بھی ڈلوا سکتا ہے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک محمد امین اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں10سال ڈاکو راج رہا ہے جس کے نتیجے میں معیشت اقتصادی بھنور میں پھنس گئی لیکن اللہ کے فضل و کرم سے آج ملک بہتری کی طرف گامزن ہے- تحریک انصاف کی حکومت کے کئے گئے اقدامات کے مثبت ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اٹک میں قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی 6ایکڑ اراضی پر جنگل لگائیں گے۔ملک ترقی کے راستے پر چل پڑاہے اور ہمارا مشن کرپشن کا خاتمہ ہے۔رکن قومی اسمبلی میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے کہا کہ اٹک بزدار کے دلداروں کا ضلع ہے، ہمیں جو عوام نے عزت دی، وہ کوئی نہیں چھین سکتا۔میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کو اٹک کے عوام کی جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ صوبائی وزیرملک محمد انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار وزیر اعظم کے ویژن کی عملی تفسیر پیش کر رہے ہیں۔ رکن پنجاب اسمبلی سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ جیسا آپ کا علاقہ پسماندہ ہے اسی طرح اٹک کو بھی جان بوجھ کے ماضی میں پسماندہ رکھا گیا لیکن اب اٹک کی قسمت بدلے گی۔ تقریب میں رکن اسمبلی ملک جمشیدالطاف، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
بریکنگ نیوز
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا

