Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

معاشرے میں انسانی حقوق بارے ٹریک ریکارڈ برا ،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پولیس کا کچا چٹھا کھولے:اشرف عاصمی ، ایلیٹ فورس اہلکار کے کہنے پر محنت کش کلیم اللہ پر تشدد پولیس گردی : ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام ” ہیومن رائٹس واچ “ میں گفتگو

By adminمئی 6, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ضیا شاہد نے بہاولنگر میں ہونے والے واقعے جس میں صدر پولیس چشتیاں ایلیٹ فورس کے اہلکار ندیم کے ایماءپر بغداد کالونی کے رہائشی غریب محنت کش کلیم اللہ کو اٹھا کر لے گئی سے متعلق کہا کہ واقعے سے ظاہر ہوتا ہے پولیس کی اپنی ایک ریاست ہے ، اپنی حکومت ہے پولیس کی اپنی ایک پولیس اور اپنا ایک نظام اور قانون ہے جو انہوں نے خود ہی بنایا ہے اپنی مرضی سے انسان کو پکڑ کر سزا دیتے ہیں اور مار پیٹ کر کسی بھی جگہ پھینک دیتے ہیں۔ چینل ۵ کے پروگرام ہیومین رائٹس واچ میں گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ایلیٹ فورس کے اہلکار کو شکایت تھی کہ کسی نے اس کی سالی کو چھیڑا ہے تو وہ اس کو اٹھا کر لے گئے اب اس شخص کو وہ پولیس کے ذریعے ہی ٹارچر کرا رہا ہے۔یہ اچھی ایلیٹ فورس ہے جو اس لئے بنائی گئی تھی کہ اہم معاملات میں مداخلت کرے گی لیکن خود ایلیٹ فورس کا اہلکار قانون کا محافظ بھی بن بیٹھا اور قانون کا مالک بھی۔اس نے مذکورہ شخص کو پکڑا تھانے میں رکھ کر پولیس سے تشدد کرایا پھر باہر پھینک دیا۔یہ پوچھنا ضروری ہے ایلیٹ فور س کا اہلکار ندیم گرفتار ہوا کہ نہیں دوسرا جن پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا آیا وہ سب معطل یا گرفتار ہوئے کہ نہیں۔سب سے بڑی بات جس تھانے میں شہری پر تشدد ہوا اس کا ایس ایچ او تو کسی قیمت پر برقرار نہیں رہنا چاہئے اسے گرفتار ہونا چاہئے اس کے خلاف سنگین ترین جرم کے سلسلے میں کارروائی ہونی چاہئے۔ جناب ضیا شاہد صاحب نے اپنے نمائندہ ملک مقبول کو ہدایت کی آپ ڈی پی او صاحبہ کے پاس جائیں ان سے پوچھیں آپ کون سے قانون کے تحت ملازمت کر رہی ہے ابھی تک انہوں نے ایکشن کیوں نہیں لیا سب سے پہلے تو تھانہ اور تھانیدارمعطل ہوتا ہے۔پھر جن لوگوں نے قانون ہاتھ میں لیا تشدد کیا انہیں بھی پکڑنا چاہئے۔پنجاب کے آئی جی پولیس کیپٹن ر عارف کو چاہئے ڈی پی او کے خلاف ایکشن لیں اتنے بڑے واقعے کے باوجود ڈی پی او میڈیا سے بات کرنے کے لئے دستیاب نہیں۔آخر وہ کس بات کی ڈی پی او ہیں جو جوابدہ نہیں۔پریس تو سوسائٹی کو واچ کرتا ہے اگر ڈی پی او صاحبہ پریس کو جواب نہیں دے رہی تو اس کا مطلب ہے وہ کسی کو بھی جوابدہ نہیں۔جعلی پیر کے خلاف کارروائی میں جب ڈی پی او صاحبہ نے تگ و دو کی تو میں نے ڈی پی او کی تعریف بھی کی تھی اگرچہ وہ سزا نہیں دلوا سکیں۔لیکن بہاولنگر چشتیاں صدر تھانے میں شہری پرتشدد کے واقعے پر ڈی پی او کو معطل ہونا چاہئے اور کسی اور افسر کو لگانا چاہئے۔آئی جی صاحب کو چاہئے محترمہ کو کسی او ر جگہ بھیجیں یا واپس بلا کر کھڈے لائن لگائیں کیونکہ وہ مناسب طریقے سے کام کرنے کے قابل نہیں۔ بہاولنگر کے ایم این ایز، ایم پی ایز ایسے معاملات میں دلچسپی کیوں نہیں لیتے کیا ان کام کام صرف پیسے اکٹھا کرنا ہے۔خاتون ڈی پی او قصور وار ثابت ہوتی ہیں اسی ڈی پی او کے دور میں ایس ایچ او کے بارے پتہ چلا وہ شراب پی رہے ہیں محرر چرس بھر رہا ہے اس کی تصاویر بھی خبریں میں چھپی ہیں۔ہم ہر کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیتے ہیں پھر اسے چھوڑتے نہیں اس کیس میں جب تک ایلیٹ فورس کا اہلکار پکڑا نہیں جائے گا تھانے کے خلاف ایکشن نہیں ہو گا ڈی پی او صاحبہ کو کم سے کم وارننگ نہیں ملے گی ہم کیس کی پیروی کریں گے بہتر ہے ڈی پی کو تبدیل ہی کر دیا جائے وہ ڈلیور کرنے کے قابل نہیں۔
چیئرمین ہیومین رائٹس فرنٹ فورم انٹرنیشنل اشرف عاصمی نے کہا ہے کہ ہمارے سماج میں انسانی آزادیوں کے حوالے سے ٹریک ریکارڈ بہت برا ہے،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نہ ہو تو پولیس عوام کو کچا کھا جائے میں ضیا شاہد اور ان کے چینل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو انسانی حقوق کی پامالی پر آواز اٹھاتے ہیں اور لوگوں کو عملا دکھاتے ہیں کہ ان کے ساتھ کوئی کھڑا ہونے والا ہے جن کی کوئی نہیں سنتا چینل ۵ خبریں ان کی آواز بنتا ہے اس فورم کی وجہ سے حکمرانوں کی بھی اصلاح ہو گی۔ بیوروکریسی کو بھی پتہ ہوگا اگر صحیح کام نہ کیا تو چینل ۵ حرکت میں آ کر لوگوں کی آواز بن کر میدان عمل میں کود پڑے گا ضیا شاہد اس مشن کے وارث ہیں۔بدقسمتی سے جنوبی پنجاب کی صورتحال بہت خراب ہے۔پولیس کا مطلب یہاں تحفظ نہیں بلکہ لوگ پولیس کے نام سے کانپتے ہیں کہ مدد کے لئے گئے تو پولیس الٹا ہم پر ہی کیس کر دے گی۔پولیس نے اپنی علیحدہ ریاست بنا رکھی ہے جس کی وجہ سیاستدانوں کا پولیس کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنا بھی ہے۔لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہت بری ہے۔ڈاکوﺅں چوروں سے تو شاید ہم نمٹ لیں لیکن پولیس والوں کا کیا کیا جائے۔ہمارا المیہ ہے ستر سالوں سے قانون کی عملداری نہیں ہو سکی حکومتیں آئی اور گئیں کسی نے جمہوریت کسی نے کسی نظام پر عوام پر حکومت کی لیکن جینے کا حق نہیں دیا پولیس کو کسی حکومت نے پیرا میٹر میں نہیں رکھا۔موجودہ حکومت میں بھی پولیس رویہ تبدیل نہیں ہواپولیس عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھتی ہے ایسا سلوک کرتی ہے کہ جیسے مرضی عوام کو ہانگ لے۔اگر ایلیٹ فورس کے اہلکار کو کلیم اللہ سے کوئی ذاتی مسئلہ تھا تو قانون کے مطابق کارروائی کرتا۔پولیس نے اپنے لئے کالا قانون بنا رکھا ہے۔آزادی کا ملطب تھا لوگ امن سے زندگی گزاریں گے ریاست محافظ ہو گی لیکن پولیس ہی قانون شکن ہے۔پولیس خوف کی علامت بنی ہوئی ہے صرف دیہات نہیں شہروں میں بھی یہی حال ہے کہاں ہے آئین ،حکومت قانون کی بالا دستی گزشتہ حکومت بھی پولیس کو اپنے لئے استعمال کرتی رہی لیکن اب موجودہ حکومت میں تو تبدیلی نظر آنی چاہئے۔میرے خیال میں تشدد کرنے والے اہلکارو ں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔وزیر اعلی اور آئی جی نوٹس لیں اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کریں۔اگر کلیم اللہ کی آواز چینل ۵ کے ذریعے یہاں تک نہ پہنچتی اور ضیا شاہد کی سرپرستی میں یہ فورم نہ ملتا تو متاثرہ شخص کی آواز دب جاتی۔متاثرہ شخص کو سلام پیش کرنا چاہئے جس نے آواز اٹھائی ۔جو کیس ریکارڈ نہیں ہوتے اس کی وجہ پولیس کا خوف ہے۔صورتحال بہت خراب ہے ۔باہر کے ملکوں میں لوگ پولیس کو تحفظ کی علامت سجھتے ہیں لیکن یہاں معاملہ الٹ ہے۔اگر یہ سب ڈی پی او کے انڈر ہوا ہے تو خود وہی ذمہ دارہے آئی جی پنجاب کو چاہئے کہ ایس ایچ او اور ڈی پی او کو نشان عبرت بنایا جائے۔اسلام سلامتی کا مذہب ہے جو انسانوں ہی نہیں جانوروں کے حقوق کا بھی خیال رکھتا ہے لیکن یہاں لوگوں سے حق زندگی چھینا جا رہا ہے۔اشرافیہ نے معاشی دہشت گردی تو کی ہے بلکہ عوام الناس کو بھی زندہ درگور کیا ہے۔اتنے بڑے معاملہ کو اٹھانے پر اللہ ضیا شاہد اور ان کی ٹیم کو اجر دے گا۔چنڈ فیصد طبقے نے معاشی وسائل پر قبضہ کر کے اپنے لئے سکول ،ہسپتال علیحدہ بنا لئے ہیں۔آخر بہاولنگر کی ڈی پی او عمارہ اطہر کیاکر رہی ہیں۔وزیراعلی اور آئی جی کو دیکھنا چاہئے پولیس کیاکر رہی ہے۔پولیس کیس رجسٹرڈ نہیں کرتی تاکہ کارروائی نہ کرنی پڑے۔جب چینل ۵ کی ٹیم بہاولنگر گئی تو متاثرہ شخص کلیم اللہ دھاڑیں مار مار کر روتا رہا ۔قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے جب ایسا ہو گا پھر چھٹی والے دن ہائیکورٹ ضمانت نہیں لے گی۔عوام انصاف کے لئے دھکے کھاتی ہے۔ضیا صاحب درست فرماتے ہیں ڈی پی او بہاولنگر کو کھڈے لائن لگایا جائے اور دیانت دار پولیس افسر لگایا جائے۔موجودہ حکومت کو تبدیلی لانے کے لئے بیوروکریسی سے جواب مانگنا چاہئے اوپر بیٹھے لوگوں کو بھی خوف خدا کرنا چاہئے اقتدار آنی جانی چیز ہے۔ نبی کریم نے فرمایا تھا میری بیٹی فاطمہ بھی جرم کرتی تو اسے بھی سزا دیتا۔ہو نہیں سکتا ڈاکے چوری کی خبر ایس ایچ او کو نہ ہو۔ امید ہے ایک دن حالات بدلیں گے۔
لائیو کالر آزاد کشمیر سے راجہ غضنفر نے بتایا ضیا شاہد اور ان کا چینل بہت اچھا کام کر رہا ہے۔میرے خیال میں ریاست کو شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہئے۔وہاڑی سے لبنی نے بتایا میری شادی تین سال قبل ہوئی سسرال والے پیسے کا مطالبہ کرتے ہیں برائے مہربانی ضیا صاحب مسئلہ حل کرائیں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.