لاہور ( صدف نعیم صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ غریبوں کے لئے مکان بنانا لندن جانے والوں کی بھی ذمہ داری تھی مگر وہ بھاگ گئے اور لندن جانے والوں نے غریبوں کو گھر دینے کی بجائے اپنے محلات بنائے۔آج اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے آہنی عزم کے سامنے 50 لاکھ مکانوں کا ہدف کوئی مشکل کام نہیں، وزیراعظم عمران خان قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کریں گے۔ صمصام بخاری نے کہاکہ پورے پاکستان کے غریبوں کو چھت ملے گی اور سابق حکومتوں کی بے حسی اور لوٹ مار سے غریب کی حالت نہ بدل سکی۔انہو ں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے صرف وہ کام کیے جن میں کمیشن اور مالی مفاد ملا ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے عمل سے معاشی صورت حال بھی بہتر ہوگی ۔نون لیگ کی تنظیم نو سے قیادت کا بحران جھلک رہا ہے۔جب لیڈر شپ پارٹی کو بحران میں چھوڑ کر لندن بھاگ جائے تو رانا ثناءاللہ جیسوں کو موقع ملتا ہے۔صمصام بخاری نے کہاکہ جس پارٹی کے رہنما مشکل وقت میں لندن فرار ہو جائیں وہ قابل رحم ہے ۔ریاست کمزور طبقوں کی ذمہ داری لینے کی پابند ہے مگر سابق حکمرانوں نے صرف امیر طبقوں کو مزید امیر کیا ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

