Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟
  • 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
  • 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
  • ’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف
  • فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار
  • ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق
  • کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • نامور بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
  • ترک صدر نے مذاکرات ناکام ہونے پر اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی
  • مذاکرات میں بعض امور پر پیش رفت ضرور ہوئی، تین اہم نکات پر اختلافات برقرار رہے، ایران
  • برطانیہ: فلسطین کے حق میں مظاہرہ، 500 سے زائد افراد گرفتار
  • ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر ٹول ٹیکس لازمی ہوگا
  • مذاکرات کے دوران امریکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، ایران
  • کائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصر
  • آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیار
  • سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
  • پہلی طلاق کے بعد کیا ہوا؟ عامر خان نے زندگی کے اہم راز فاش کردیے
  • نامناسب انداز میں جشن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ عائد
  • لبنان میں اسرائیلی کے فضائی حملے میں 10 افراد شہید
  • اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب صدر
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

زراعت کی صوبوں میں تقسیم کے بعد پنجاب کو55فیصد حصہ ملنا چاہیے:چودھری محمد سرورکاکسان میلہ کی آخری تقریب میں خطاب

By adminاپریل 29, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ملتان (رپورٹنگ ٹیم) ”خبریں“ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام کسان میلے کے اختتامی روز قومی زرعی کانفرنس سے چیف ایڈیٹر ”خبریں“ جناب ضیاشاہد، ایڈیٹر ”خبریں“ و سی ای او ”چینل۵“ امتنان شاہد، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، زراعت کے صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین و سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام، مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی، توانائی کے صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر، ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، میاں غفار احمد اور اشرف سعیدی نے خطاب کیا۔ سجاد بخاری اور عینی باجوہ نے کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔ قاری محمد یعقوب نے تلاوت کلام پاک اور محسن رضا قادری نے نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کی۔ ”خبریں“ کسان میلے میں ہونے والے قومی زرعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ان کے دروازے کسانوں کیلئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ کسانوں کو ایوارڈ ڈینے کی تقریب اس سال منعقد ہوگی۔ جنوبی پنجاب اور سنٹرل پنجاب کیلئے الگ الگ ایوارڈ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ صوبے کے ہر ضلع سے تین بہترین کاشتکاروں کا انتخاب کیا جائے گا اور انہیں فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن کے ایوارڈ ملیں گے۔ زرعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد سرور نے کہا کہ ملک میں اگر کوئی انقلاب برپا کرسکتا ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے تو وہ کسان ہے۔ اگر ہم کپاس کے معیاری بیج کا مسئلہ حل کردیں اور بھارت کے مساوی کسانوں کو سہولتیں اور مراعات فراہم کردیں تو ہماری پیداوار تین گنا ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کے پار کسانوں کو آبپاشی کیلئے مفت بجلی، آدھی قیمت پر زرعی مداخل جس میں کھاد، بیج، کرم کش ادویات دستیاب ہیں مگر ہمارے کسان کو یہ سہولت حاصل نہیں ہے اس لئے وہ عالمی منڈی میں مقابلہ نہیں کر پاتا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو اپنی افادیت ظاہر کرنا ہوگی۔ ریسرچ پر توجہ دینا ہوگی تاکہ زیادہ پیداوار دینے والے بیج جن پر کیڑے مکوڑے اور بیماریاں حملہ نہ کرسکیں متعارف کرانا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کیلئے وفاق کی سطح پر 25/26 ارب روپے کا بجٹ مختص ہوتا تھا اب زراعت کی صوبوں میں تقسیم کے بعد پنجاب کو اس کا 55فیصد حصہ ملنا چاہیے تھا جوکہ 15/16 ارب روپے بنتا ہے جبکہ پنجاب کا زراعت کیلئے اپنا بجٹ 14/15 ارب روپے ہوتا ہے۔ اس طرح 30ارب روپے بنتا ہے اگر ڈالر کی قدر میں اضافے اور افراط زر کا حساب لگایا جائے تو معقول رقم بنتی ہے وہ اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر زراعت اور وزیر خزانہ سے بات کریں گے اور آئندہ سالانہ بجٹ میں زراعت کے شعبہ کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب اور پررونق کسان میلہ منعقد کرانے پر وہ جناب ضیاشاہد اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ میلہ اس وقت منعقد کیا گیا جبکہ گندم کی کٹائی کا سیزن ہے۔ زمیندار اور کسان مصروف ہے۔ لیکن اس کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں کسان میلہ میں کاشتکاروں کی شرکت قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ارزاہ مذاق کہا تھا کہ اگر اس روز میری شادی بھی ہوگی تو میں وہ بھی چھوڑ کر کسان میلے میں شرکت کروں گا۔ تاہم میرا دوسری شادی کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ پہلے ہی بہت کرائسس ہیں مزید کرائسس پیدا نہیں کرنا چاہتا۔ میں نے واپس گھر جانا ہے۔قومی زرعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہاکہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح پاکستان کو خوراک میں خود کفیل بنانا ، فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرنا اور پیداواری اخراجات میں کمی کرنا ہے تاکہ ہم ہمسایہ ممالک کا مقابلہ کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں اور کسانوں کےلئے تشکیل دی جانے والی زرعی پالیسی میں دو چیزوں کو مد نظر رکھا گیا ہے جن میں چھوٹے کاشتکاروں کےلئے پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کو منڈیوں میں اجناس کی اچھی اور مناسب قیمت فراہم کرنا شامل ہےں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب ماڈرن منڈیوں کی تعمیر اور موجودہ منڈیوں کی اپ گریڈیشن کررہی ہے تاکہ مڈل مین کا کردار ختم کیا جاسکے اور کسانوں کواجناس کی بہتر قیمت دی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کی زراعت بہتر ہوگی تو ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ”خبریں“ میڈیا گروپ نے کسانوں اور کاشتکاروں کو سہولت اور آگاہی دینے کےلئے اتنے بڑے کسان میلے کا اہتمام کیا ہے۔ اس کسان میلہ سے نہ صرف ملکی ترقی میں مدد ملے گی بلکہ چھوٹے کاشتکاروں اور کسانوں کو رہنمائی اور آگاہی بھی ملے گی جس سے ان کی پیداوار میں اضافہ بھی ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ جناب ضیا شاہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ملتان شہر کو رونق دی اور کسانوں کی رہنمائی کےلئے شاندار اور کامیاب کسان میلہ منعقد کرایا۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی و سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت کےلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔1947ءمیں ملکی پیداواری لاگت میں زراعت کا حصہ50تھاجو کم ہوکر آج 19فیصد رہ گیاہے جس کی بڑی وجہ تحیق، سائنس اور ٹیکنالوجی کو نظراندازکرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیگر ممالک تعمیرات، سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا پر چھاگئے لیکن ہم پیچھے رہ گئے۔ ہمارے ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کوترجیح نہیں دی گئی۔ چائنہ، امریکہ اور جاپان دنیا پر اس لیے چھائے ہوئے ہیں کیونکہ ان کے تعلیمی اداروں کا معیار سب سے بہتر ہے۔ جب تک صحیح انداز میں تحقیق نہیں ہوگی ادارے آگے جائیں گے نہ ہی ملک ترقی کرے گا۔ بنیادی اور اپلائیڈ ریسرچ پر ہمارے ملک میں بہت کم توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمارے ملک میں5سے6زرعی یونیورسٹیز ہیں۔ ملتان میں بھی زرعی یونیورسٹی بن چکی ہے۔ملتان چونکہ جنوبی پنجاب کا مرکز ہے اور60سے 70فیصد زرعی پیداوار جنوبی پنجاب سے حاصل ہوتی ہے اس لیے بہتر تھا پاکستان ریسرچ سنٹر ملتان میں قائم کیا جاتا لیکن اسلام آباد میں بنادیاگیا۔ 30سال قبل پاکستان انڈیا اور چائنہ سے زیادہ کاٹن پیدا کرتا تھا لیکن آج ہمارے دونوں ہمسایہ ممالک یہاں تک کہ بنگلہ دیش بھی ہم سے کپاس کی پیداوار میں آگے نکل گیاہے۔ یہ سب تحقیق کی وجہ سے ہی ممکن ہواہے۔ انہوں نے تحقیق، سائنس اور ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ایکسپورٹ اس وقت22ارب ڈالر کی ہے اور امپورٹ60ارب ڈالر ہے جبکہ38ارب ڈالر ہمارا خسارہ ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے کاشتکاروں کو نظرانداز کردیاہے۔ کسان سے اجناس کی خریداری کا کوئی نظام نہیں۔ حکومت کسانوں کو لاگت سے کم معاوضہ دیتی ہے۔ پاکستان میں صرف گندم کی امدادی قیمت دی جارہی ہے۔ 4سے5ایکڑ فصلوں کی بھی امدادی قیمت مقرر کی جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو نہیں چاہتے کہ کسان کو ان کی پیداواری لاگت کے مطابق معاوضہ ملے۔ ہمارا ملک مشکل دور سے گزررہاہے۔ ہماری کوشش ہے کہ کاشتکاروں کے مسال کے حل کےلئے آواز اٹھائیں اور امید کرتے ہیں کہ عمران خان کی حکومت کسانوں کی مشکلات اور ان کے مسائل حل کرے گی۔ زراعت کی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔ ہم ٹیکنالوجی اور ریسرچ نہ ہونے کی وجہ سے پیچھے ہیں۔ اگر اداروں میں لوگوں کی خدمت کرنے والے افراد کو آگے نہیں لایا جائے گا تو ادارے نہیں بنیں گے۔ حکومت ذاتی مفادات کو ختم کرکے عوام کی خدمت کرے گی۔ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو بحران سے صرف محکمہ زراعت ہی نکال سکتاہے۔ جب حکومت میں آئے تو پچھلی حکومت کا پاس کیا ہوا بجٹ ملا جس کی وجہ سے محکمہ زراعت پر بہتر انداز میں توجہ نہیں دے سکے تاہم اس سال بجٹ میں زراعت کے شعبے پرخصوصی توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کسان ہمارے لیے اناج پیدا کرتاہے اس کے باوجود ہر حکومت میں اس کا ہمیشہ استحصال کیا گیا لیکن وہ وقت دور نہیں جب کسان اور کاشتکار بھی اپنے پاﺅں پر کھڑے ہوں گے اور ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جناب ضیا شاہد نے ہر سطح پر جنوبی پنجاب کو اجاگر کیا یہی وجہ ہے کہ آج اسمبلی میں جنوبی پنجاب کا نام پہلے آتاہے۔ جناب ضیا شاہد نے بھرپور طریقے سے کسانوں کی آواز اٹھائی اور ان کے مسائل کو اجاگر کیا۔ جناب ضیا شاہد اور گورنر پنجاب چودھری سرور کی سربراہی میں کسانوں کےلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت نے تاحال ژالہ باری سے ہونےوالے نقصان کا کوئی ازالہ کیا اور نہ ہی گندم کی خریداری کےلئے مراکز کھولے گئے ہیں جس کی وجہ سے کسان پریشانی کے عالم میں ہیں جبکہ ہمارے ہمسایہ ملک انڈیا میں کسانوں کو آدھی قیمت پر کھادیں میسر ہیں اور مفت بجلی دی جارہی ہے لیکن ہمارے کسانوں پر نت نئے ٹیکس عائد کیے جارہے ہیں جو ظلم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری ریسرچ کا بجٹ پیداواری لاگت کے حساب سے نہ ہونے کے برابر ہے۔ ریسرچ کےلئے بجٹ بڑھایا جانا چاہیے۔ ہمارے کسان کو تیسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے۔ ملتان زرعی یونیورسٹی کی جگہ سیکرٹریٹ بنانے کی باتیں ہورہی ہیں۔ کسانوں کے نام پر شوگر ملز مالکان کو تو سبسڈی مل جاتی ہے لیکن غریب کسان کو کوئی سبسڈی یا سہولت فراہم نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں زرعی ایمرجنسی کا نام تو لیا جاتا ہے لیکن کوئی کام نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت گندم کی طرح دیگر فصلوں کی بھی امدادی قیمت مقرر کرے اور ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرے۔
گورنرپنجاب

admin

Keep Reading

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف

فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار

ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق

تازہ ترین

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.