تازہ تر ین

شفیق آباد باپ اور 2بہنوں کو قتل کر کے خود کشی کا معاملہ ،لاشیں ور ثاءکے حوالے

لاہور (خصوصی رپورٹر) شفیق آباد کے علاقہ میں مبینہ گھریلو جھگڑے پر نوجوان کا باپ اور 2 بہنوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے کا معاملہ، پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا حوالے کردی جبکہ ملزم کی لاش کا تاحال پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا ہے۔ پولیس کے مطابق شفیق آباد کے علاقے فیروز پورہ میں اویس نامی نوجوان نے رات گئے اپنے باپ ریاض، 2 بہنوں مریم اور سدرہ پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں جس سے تینوں جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے اس کا بھائی فرحان زخمی ہوگیا۔ بعد میں ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی ختم کرلی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔ زخمی فرحان کو بھی ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ اس حوالے سے مقتول ریاض کے بڑے بیٹے شہزاد کا کہنا تھا فائرنگ کرنے والا اویس کا اکثر گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا۔ محلے دار فرید نے بتایا اویس کی اکثر اپنے گھر والوں کے ساتھ تلخ کلامی ہوتی تھی اور اسکا اپنے سسرال والوں کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا۔ متاثرہ خاندان کے عزیز و اقارب اور پڑوسی اس واقعے پر انتہائی غمزدہ تھے۔ ملزم اویس کے بھائی شہزاد کا کہنا ہے کہ اویس نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی تھی اب ا±سے واپس گھر لانا چاہتا تھا جس پر اکثرا±س کا گھر والوں کیساتھ جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ شب بھی جھگڑا ہوا تو ا±س نے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔ محلے دار فرید کا کہنا تھا کہ واقعہ افسوسناک ہے، مقتول ریاض انتہائی شریف انسان تھا، اویس کی گھر والوں کیساتھ اپنی بیوی کو واپس لانے پر اکثر اوقات تلخ کلامی ہوتی رہتی تھی، اویس کا اپنے سسرال والوں کیساتھ بھی جھگڑا چل رہا تھا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے تہرے قتل کے موقعہ واردات کا دورہ کیا۔ ایس پی سٹی سید غضنفر علی، ڈی ایس پی شفیق آباد سرکل، ایس ایچ اوشفیق آباد و دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے ایس پی سٹی سید غضنفر علی کو واقعہ کی وجوہات کا تعین کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے اور تمام شواہد کا سائنسی و فرانزک بنیادوں پر جائزہ لے کر اصل حقائق تک پہنچنے کی ہدایت کی۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات گئے ملزم اویس نے طیش میں آکر اپنے والد ریاض اور دو بہنوں سدرہ اور مریم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ بعد ازاں ملزم اویس نے مبینہ طورپر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔ واقعہ میں ملزم اویس کا بھائی فرحان بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوگیا تھا۔ واردات کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ملزم اویس کے زخمی بھائی فرحان سے بھی اس حوالے سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ تحقیقات کی روشنی میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv