تازہ تر ین

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا فروغ، فیس بک نے انویشن لیب کا افتتاح کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) فیس بک نے پاکستان کی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام اور نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ (IGNITE) کے اشتراک سے پہلی فیس بک انویشن لیب کا افتتاح کر دیا۔یہ لیب لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے نیشنل انکیوبینشن سینٹر میں قائم کی گئی ہے۔اس لیب کی بدولت ڈیولپرز اپنا کام کرنے والے خودمختار افراد اور معاشرے کے دوسرے طبقات کو تربیت حاصل کرنے اور آپس میں روابط بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم ملے گا جہاں وہ نئی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں گے۔فیس بک کے ہیڈ آف اسٹارٹ اپ پروگرامز جیسن لین نے کہا کہ یہ لیب پاکستان کی ڈویلپر کمیونٹی کو جدت اور معاونت فراہم کرے گی، ہم اس انوویشن لیب کے آغاز پر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔اس لیب میں جدید ٹیکنالوجی کی دستیابی کے ساتھ ساتھ شرکاءکو فیس بک کے عالمی سطح کے نامور ماہرین، انڈسٹری لیڈرز، پروڈکٹ انویشن کے ماہرین سے بھی رابطہ کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔IGNITE کے سی ای او یحیٰی حسین نے کہا کہ آگمنٹڈ ریالٹی(AR)، ورچوئل ریالٹی(VR) اور آرٹیفشل انٹیلی جنس (AI) جیسی ٹیکنالوجیز تیزی سے فروغ پارہی ہیں اور یہ مستقبل میں ایک اہم شعبہ ہوگا۔شرکاءایف بی اسٹارٹ (FbStart) نامی عالمی پروگرام تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ یہ پروگرام اسٹارٹ اپس کو اپنا کاروبار قائم کرنے اور اس کو ترقی دینے کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔ڈیولپرز سے اشتراک کیے لیے کمیونٹی سے چلنے والے پروگرام ڈیولپر سرکلز (Developer Circles) کے ذریعے اپنا کام کرنے والے خودمختار افراد اور دیگر ڈیولپرز کی حوصلہ افزائی جاتی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے تعاون کرنے کے ساتھ آپس میں رابطے قائم کریں۔لمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد نے کہا، “لمز میں معیاری تدریس اور جدید ریسرچ میں انویشن کی بنیادی اہمیت ہے۔ فیس بک انو یشن لیب پاکستان کی طرف سے فراہم کی گئی جدید ٹریننگ، مشاورت اور مواقع کی بدولت ہمیں سبقت حاصل ہوسکے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv