اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور 4 شہادتوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوانوں اور ایک شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور بھارت کی جانب سے یکم اور 2 اپریل کو ایل او سی پر فائرنگ سے 4 شہادتیں ہوئیں، بھارتی فوجیوں نے شہریوں کی ایک بس کوبھی نشانہ بنایا۔بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہیں، سول آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سیز فائر کی خلاف ورزیاں خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں،بھارتی حکومت اپنی افواج کو کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پرامن قائم رکھنے کی ہدایت کرے اور بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کو یو این او کی قراردادوں کی روشنی میں کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

