اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب سے پاکستان بنا ہے نیاسیاحتی مقام نہیں بنا جب کہ ملک کی اشرافیہ کو علم ہی نہیں کہ پاکستان میں کتنے خوبصورت مقامات ہیں۔اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان ٹورازم سمٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب تک پوری دنیاکی سیاحت کرچکا ہوں لیکن ساحلی سیاحت شایدہی کسی ملک میں پاکستان جیسی ہو، شمالی علاقہ جات جیسےخوبصورت سیاحتی مقامات کہیں نہیں دیکھے، میرا باہر سے جو بھی دوست ایک بار شمالی علاقہ جات آیا، وہ بار بار آنے کا کہتا ہے، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تمام نعمتوں سے نوازا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے دوران شمالی علاقہ جات میں سیاحت ختم ہو گئی تھی، لیکن اب ان علاقوں میں واقع ہوٹلوں میں جگہ بھی نہیں ملتی، اور وہاں سیاحت کے لئے آنے والے بیشتر افراد کا تعلق دیگر ممالک سے ہوتا ہے، امریکا اور یورپ سے پاکستانی ناردرن ایریازسیاحت کے لیے آتے ہیں جب کہ ہمارے ملک کی اشرافیہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بیرون ملک چلی جاتی ہے، انہیں علم ہی نہیں کہ پاکستان میں کتنے خوبصورت مقامات ہیں، پاکستانیوں کو اپنے سیاحتی مقامات کی سیر کرنی چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے نیاسیاحتی مقام نہیں بنا، پاکستان میں اب بھی ایسے سیاحتی مقامات ہیں جو اب تک دیکھے نہیں گئے، پاکستان میں 100 نتھیا گلی ہیں جنہیں سیاحت کے لئے کھولا جاسکتا ہے، بلوچستان کی ساحلی پٹی کے ساتھ بہت اچھی سیاحت ہو سکتی ہے، سیاحت میں سرمایہ کاری سے سب سے زیادہ منافع ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

