تازہ تر ین

سردار فتح محمد بزدار کی وفات سے اہل علاقہ ہردلعزیزرہنما سے محروم ہوگئے: صمصام بخاری

لاہور(صدف نعیم) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سید صمصام علی بخاری نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مرحوم ہمہ جہت خوبیوں کے مالک اور علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت تھے۔ تین بار رکن اسمبلی منتخب ہونا ان کی عوام میں مقبولیت اور ہردلعزیز ہونے کا واضح اظہار تھا۔ صوبائی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے خاندان کے افراد کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں ان کی دعائیں اور ہمدردیاں وزیراعلی پنجاب اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv