اسلام آباد: (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے شاہ محمود قریشی کے ساتھی سمجھے جانے والے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے فیصلے کرنے میں تاخیر کی گئی اور ابھی تک کوئی فیصلے نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ عملی آدمی ہوں اور ہمیشہ سے کہتا ہوں کہ ہمیں فیصلے جلدی اور بروقت کرنے چاہئیں فیصلوں میں تاخیر سے کئی مسائل ہوجاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ غلط فیصلہ کرنا کم از کم فیصلہ نہ کرنے سے بہتر ہوتا ہے، ہمیں فیصلے کرکے آگے بڑھنا چاہیے تھا لیکن ہم نے معاملات کو لمبا کھینچ لیا ہے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان دور اندیش اور وڑنری انسان ہیں جنہیں ایک ٹیم کی ضرورت ہے جو ان کے وژن کے لیے معاون ثابت ہوسکے یا د رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں میں شریک ہوکر مخالفین کو بیان بازی کا موقع دے رہے ہیں اور کارکن ذہنی طور پر اسے قبول نہیں کر پا رہے جب کہ (ن) لیگ سوال اٹھاتی ہے کہ یہ توہین عدالت نہیں تو اور کیا ہے۔ا س پر جہانگیر ترین نے ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ جہاں بھی جاتا ہوں عمران خان کی مرضی اور خواہش سے جاتا ہوں، مجھے پاکستان کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا۔وزیراعظم عمران خان نے بھی کابینہ ارکان کو اس معاملے پر بیان بازی سے روک دیا ہے اور پارٹی کے اندرونی اختلافات میڈیا پر آنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

