تازہ تر ین

شاٹ گن کے ذریعے ڈرون طیارے تباہ کرنے والا لڑاکا ڈرون تیار

ماسکو(ویب ڈیسک) روس نے کلاشنکوف ڈرون طیارے کے بعد قریب مار کرنے والی شاٹ گن سے لیس ڈرون طیارہ ایجاد کرلیا ہے جو فضا میں اپنے شکار کو قریب سے نشانہ بنا سکتا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی اسلحہ ساز کمپنی ’الماز اینٹے‘ نے کلاشنکوف ڈرون طیارے کے بعد ایسا ڈرون طیارہ متعارف کرایا ہے جس میں شاٹ گن نصب ہے اور یہ فضا میں کسی طیارے کی طرح پرواز کرتے ہوئے دشمن ملک کے ڈرون کو فائرنگ کرکے تباہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ماسکو ایوی ایشن انسٹی ٹیوٹ کے طلبا کی جانب سے ڈیزائن کردہ اس ڈرون میں طیارے کی طرح دو پر دم موجود ہیں، اس کے درمیانے حصے میں 10 راﺅنڈ والی Vepr-12 خود کار شاٹ گن نصب کی گئی ہے۔ یہ کان کنی، زراعت اور شکار کے لیے استعمال ہونے والے ڈرون کی طرز پر بنایا گیا ہے۔اسلحہ ساز کمپنی الماز اینٹے روس کی وزارت دفاع کے لیے بھی کام کرتی ہے اور یہ ڈرون روس کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر طیارہ نما شاٹ گن سے لیس اس ڈرون کی پرواز بھرنے اور اپنے ہدف کو شکار بنانے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔ آپ اس حیرت انگیز ایجاد کی کارکردگی سے انگشت بدنداں رہ جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv