اسلام آباد(ویب ڈیسک): حکومت نے پاکستان بھر میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے ملک بھر میں آئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی کی منظوری دی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران انڈین براڈکاسٹر اپنا کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا تھا، وزارت اطلاعات و نشریات نے کابینہ سے آئی پی ایل پر پابندی لگانے کی درخواست دی تھی کیونکہ انڈیا نے پی ایس ایل کو کو منظم انداز میں نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد انڈین کمپنی آئی ایم جی ریلائنس نے پاکستان سپر لیگ میں بطور براڈ کاسٹر پارٹنر مزید کام کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہنگامی طور پر نئے براڈکاسٹر کا بندوبست کیا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ پاکستان میڈیا الیکٹرانک ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) پاکستان میں آئی پی ایل کے نشر نہ ہونے کو یقینی بنائے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

