تازہ تر ین
umar akmal

دبئی نائٹ کلب میں ڈانس کرنا عمر اکمل کو مہنگا پڑ گیا

کراچی(سپورٹس رپورٹر)دبئی کے نائٹ کلب میں ڈانس کرنا قومی کرکٹر عمر اکمل کو مہنگا پڑ گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچویں میچ سے ایک دن قبل دبئی کے نائٹ کلب جانے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ قومی کرکٹرنے غلطی تسلیم کرتے ہوئے باقاعدہ معافی بھی مانگی ہے، پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کی جانب سے اپنی غلطی تسلیم کرناخوش آئند ہے، قومی کرکٹراپنی غیرذمہ دارانہ اور غیرپیشہ روانہ حرکت پر شرمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی تمام قومی کرکٹرز سے پیشہ ورانہ عزم کی امید رکھتا ہے، پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل کو دی گئی سزا مستقبل میں ان کیلئے سبق ہوگا کہ وہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv