Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

حسین حقانی نے بلیک واٹر کو ویزے دیئے‘ اچکزئی بھی سب کے سامنے: شاہد لطیف، موجودہ مالی سال میں بینکوں کی وصولی کی صورتحال خراب ہے: شاہد صدیقی ،آسٹریلیا سے سیریز ہارنا ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے: اقبال قاسم کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

By adminاپریل 2, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے سیریز ہارنا ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ورلڈ کپ سر پر ہے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شائقین بہت مایوس ہیں۔ جوابدہی ہونی چاہئے اس کا ذمہ دار کون ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جو بھی ذمہ دار ہے وہ غلطی تسلیم کرتے ہوئے عہدہ چھوڑے اور عوام کو وضاحت کرے تاکہ عوام بھی مطمئن ہوسکیں۔ اگر باہر کے لوگوں کو رکھیں گے تو انہیں حالات کا پتہ نہیں ہوتا صرف کاسمیٹکس سرجری سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ پاکستانی ٹیم بارے پشین گوئی کرنا بہت مشکل ہے۔ ایئرمارشل ر شاہد لطیف نے کہا کہ رینجرز کی وجہ سے کراچی کے مسائل حل ہوئے لیکن جب بھی توسیع کا معاملہ ہوتا تو لیت و لعل سے کام لیا جاتا رہا۔ اس سے قبل کراچی میں ہر قسم کے جرائم ہو رہے تھے۔ فوجی عدالتوں کی راہ میں بھی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تھیں۔ ہمارے ملک میں اچکزئی جیسے لوگ ہیں جو کہتے ہیں ملک میں ہونے والی دہشت گردی میں را ملوث نہیں۔ پاکستان وہ دھرتی ہے جس کی خاطر بہت قربانیاں دی گئیں۔ ہماری اپنی صفوں میں بھی دشمن موجود ہیں بلوچستان میں ایسے لوگ بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں۔ بلیک واٹر کو جس نے ویزے دیے وہ حقانی تھے۔ پاکستان اپنی فضائی صلاحیت بڑھانے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔ ماہر معاشیات شاہد حسن صدیقی نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں ٹیکسوں کی وصولی کی صورتحال خراب ہے۔ جو شاہانہ اخراجات گزشتہ حکومت کرتی تھی وہی یہ کر رہی ہے۔ امیر طبقات کو مراعات دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے عمل کرنے میں اور دعوے کرنے میں بڑا فرق ہے۔ اگر ٹیکسوں کا نظام بہتر نہ ہوا تو معیشت کمزور ہوگی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ابھی بجلی و گیس کے نرخ بھی بڑھیں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما ابراہیم خا ن نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے درخشاں ستارے ہیں۔ ن لیگ کے پاس اب بات کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں تو مریم اورنگزیب الزامات لگا رہی ہیں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.