کھٹمنڈو(ویب ڈیسک) نیپال میں خوفناک طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 600 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں کے مطابق نیپال میں ہلاکت خیز طوفان نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا، مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے جب کہ 600 افراد زخمی ہیں۔زیادہ تر ہلاکتیں مکانوں کی چھتیں منہدم ہونے یا بجلی کے کھمبے اور درخت گرنے کے باعث ہوئیں۔ زخمیوں میں سے 50 کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے جب کہ نیپال آرمی، پولیس اور پیرا ملٹری فورس کی دو بٹالین بھی امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں اور طوفان میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔طوفان سے سب سے زیادہ ضلع بارا متاثر ہوا ہے، 90 فیصد جانی و مالی نقصان اسی ضلع میں ہوا ہے، نیپال کے وزیراعظم بھی اس ضلع کا دورہ کریں گے۔ ضلع پارسا بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہے تاہم یہاں نقصان ضلع بارا کی نسبت نہایت کم ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

