کلکتہ (ویب ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ ایک بار پھر میچ فکسنگ کے الزامات کی زد میں آ گئی ہے اور اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس سے دنیا بھر کے کرکٹ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔دو روز قبل کلکتہ نائٹ رائڈرز اور دلی ڈیئر ڈیولز کے میچ کے دوران چوتھے اوور میں سندیپ لمی چانے کی گیند سے پہلے ہی وکٹ کیپر ریشپ پنت نے آواز لگائی کہ اس گیند پر تو چوکا ہی لگے گا جسے اسٹمپڈ مائیک نے محفوظ کر لیا۔اور پھر لمی چانے کی اگلی ہی گیند پر روبن اتھاپا نے چوکا لگا دیا۔اس معاملے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد آئی پی ایل کے بانی سربراہ اور کرکٹ ایڈمنسٹریٹر للت مودی بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی پر برس پڑے۔للت مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں آئی پی ایل میچز کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ میں اعلیٰ پیمانے پر میچ فکسنگ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کو اس شرمناک عمل کا کوئی احساس ہی نہیں، آئی پی ایل میں گندے دھندے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کب جاگے گا؟دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

