لاہور:(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ جہانگیر ترین کی بے پناہ کاوشیں ہیں جن کا کل بھی معترف تھا اور آج بھی ہوں لیکن جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں میں بیٹھنے پر (ن) لیگ کو بولنے کا موقع ملتاہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا، الیکشن سے پہلے کسی کو امید نہیں تھی کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی۔شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نام تبدیل کرنےکا فیصلہ سیاسی طور پر درست نہیں ہوگا، مسئلہ پروگرام کے نام کا نہیں کام کا ہے، نام تبدیل کرنا نان ایشو کو ایشو بنانے کے مترادف ہے۔جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں موجودگی سےمتعلق سوال پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی بے پناہ کاوشیں ہیں جن کا کل بھی معترف تھا اور آج بھی ہوں لیکن جہانگیر ترین سے کہوں گا سوچیے،آج جب آپ سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو مریم اورنگزیب کو بولنے کاموقع ملتاہے، (ن) لیگ اس پر سوال اٹھاتی ہےکہ کیا یہ عدالت کی توہین نہیں، تحریک انصاف کا کارکن اس کو ذہنی طور پر قبول نہیں کرپارہا۔شاہ محمود نے مزید کہا کہ بلاول کو کہا جو آپ کرنے لگے ہیں اس سے نقصان ہوگا، زوال پذیر چہروں سے چھٹکارے پائے بغیر پیپلزپارٹی کامیاب نہیں ہوسکتی۔شاہ محمود قریشی کے بیان پر جہانگیر ترین نے کا کہنا ہے کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں عمران خان کی مرضی اور خواہش سے جاتا ہوں، مجھے شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

