لاہور (ویب ڈیسک ) لاس اینجلس: ٹشو پیپرز عموماً صحت و صفائی کے لیے استعمال ہوتے ہیں لیکن ایک امریکی کمپنی نے آپ کو بیمار کرنے والے ٹشو پیپر بنائے ہیں جن میں چھینک پیدا کرنے اور زکام والے جراثیم شامل ہیں لیکن ایک پیکٹ کی قیمت 80 ڈالر (11 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔لاس اینجلس میں واقع وائیو کمپنی کے مطابق ٹشو پیپر کا نام ’وائیو‘ رکھا گیا ہے، اب تک وہ ٹشو پیپر کے ایک ہزار پیکٹ فروخت کرچکی ہے۔ انہیں سونگھ کر آپ جلد یا بدیر جاڑے (کولڈ) کی لپیٹ میں آجائیں گے۔کمپنی کے مطابق بعض لوگ نفسیاتی طور پر بیمار ہونا چاہتے ہیں اور خود کو لوگوں سے الگ تھلگ رکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے یہ ٹشو پیپر بنایا گیا ہے اور جب بھی آپ کا بیمار ہونے کا موڈ ہے اس ٹشو پیپر سے ناک صاف کرتے ہوئے گہرے سانس لیں اور چھینک آنے کا انتظار کریں اگر لگاتار چھینکیں آنے لگیں تو مبارک ہو کہ آپ بیمار ہونے لگے ہیں۔وائیو کے سربراہ اولیور نیلسن کا مو¿قف ہے کہ اب بھی یہ ٹشو پیپر صحت مند شے ہے کیونکہ یہ سردیوں یا فلو کے موسم میں ا?پ کو پہلے سے بیمار کرتا ہے۔ اس طرح جسم کا مدافعتی نظام بیدار ہوتا ہے اور ا?پ بعد میں اس مرض کی لپیٹ میں ا?نے سے بچ جاتے ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ ا?ج کے دور میں ہر شے کی کسٹمائز سہولت موجود ہے تو بیمار ہونا بھی ایک طرح سہولت ہی ہے۔
ڈاکٹروں نے اس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹشو میں زکام کی ایک قسم کے جراثیم بھرے ہیں جس سے ا?پ بیمار ہوکر صرف ایک جراثیم سے مدافعت پاتے ہیں لیکن کولڈ وائرس کی 200 مختلف اقسام ہیں جنہیں رائنو وائرس کہا جاتا ہے اس طرح ایک جراثیم سے مدافعت پانے سے ا?پ بقیہ جراثیم سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔
ٹشو میں جراثیم کیسے پہنچے؟
کمپنی نے 10 ایسے لوگوں کو بھرتی کیا جو زکام کی وجہ سے چھینک رہے تھے۔ انہیں سادہ ٹشو دیئے گئے جس میں انہوں نے اندھا دھند چھینکیں ماریں اور اس کے بعد ٹشو مہربند کرکے خریداروں کو بھیج دیئے گئے۔ کمپنی کے مطابق 10 خریداروں میں سے ایک یا دو ضرور بیمار پڑے اور اگر نہ ہوتے تو ٹشوز کی تیاری روک دی جاتی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

