تازہ تر ین

18سال سے کم عمر افراد پر پاسپورٹ فارم کی تصدیق ختم

لاہور (خبر نگار) 18 سے کم عمر افراد کے لیے پاسپورٹ فارم کی سرکاری افسران سے تصدیق ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 18 سال سےکم عمر افراد کو اب پاسپورٹ فارم کی اٹھارہویں گریڈ کے کسی سرکاری افسر سے تصدیق کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس ضمن میں محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے وزارت داخلہ کو سمری بھی ارسال کر دی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر افراد کے پاسپورٹ فارم کی تصدیق کی وجہ سے والدین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگ پاسپورٹ بنانے کے لیے کئی کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں اور جب بالآخر پاسپورٹ بنانے کے تمام مراحل مکمل کر لیتے ہیں تو آخر میں پاسپورٹ فارم والدین کو یہ کہہ کر واپس کر دیا جاتا ہے کہ اس کی اٹھارہویں گریڈ کے کسی بھی سرکاری افسر سے تصدیق کروائیں ا±س کے بعد ہی پاسپورٹ فارم جمع ہوگا جس کی وجہ سے والدین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان ہی مشکلات کے پیش نظر 18 سال سے کم عمر افراد کے پاسپورٹ فارم کی تصدیق ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ جب والدین بچوں کے ساتھ آگئے اور بچوں کا ب فارم بھی بنا ہوا ہو تو پھر سرکاری افسر سے تصدیق کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv