گڑھی خدا بخش(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں نے ہمیں پھر للکارا ہے، ہم ان سے ڈرنے والے نہیں بلکہ مقابلہ کریں گے۔گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو شہید کی گیارھویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں نے ہمیں پھر للکارا ہے، ہم ان کے نئے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، ہم نے ان ہتھکنڈوں کا پہلے بھی مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کو یہ لوگ کو کیا ڈرائیں گے، وہ میرا اور بی بی شہید کا بیٹا ہے جب کہ جیالے ان سے اکیلے ہی مقابلہ کریں گے۔
شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے کہا کہ حکومت نے100 دنوں میں کچھ نہیں کیا، ہم نے مشرف کو نوکری سے نکال دیا تھا اور بے نظیر بھٹو کارڈ دیے تھے، پوری دنیا سے مدد لی گئی لیکن ان کی کارکردگی صفر ہے اور ان سے حکومت نہیں چلائی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ٹی وی پر بکواس کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا تاہم ہم اس حکومت کو ٹھپے مار کر نکالیں گے، حکومت نے جس طریقے سے لڑنا ہے لڑلیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

