قاہرہ (اے پی پی) آئی بی ایس ایف سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر تمام ہو گیا، محمد ماجد علی سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ مصر میں جاری میگا چیمپئن شپ میں ہفتہ کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کے کیوئسٹ تھناوت تیراپونگ پیبون نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے محمد ماجد علی کو بیسٹ آف نائن فریمز میں با آسانی ایک کے مقابلے میں پانچ فریمز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، تھائی کیوئسٹ نے ماجد علی کو ابتدائی دونوں فریمز میں 25-2 اور 58-10 سے ہرا کر 2-0 کی برتری حاصل کی، ماجد علی نے تیسرا فریم 69-0 سے جیت کر مقابلہ 2-1 کر دیا لیکن اس کے بعد تھائی کیوئسٹ مکمل طور پر چھایا رہا اور اس نے اگلے تینوں فریمز 54-4، 60-0 اور 54-8 سے جیت کر میچ میں مجموعی طور پر 5-1 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ماجد علی نے کوارٹر فائنل میں بحرین کے کیوئسٹ کو 5-1 فریمز سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، ماجد علی کی شکست کے ساتھ ہی پاکستان کا میگا ایونٹ میں سفر ختم ہو گیا، اس سے قبل پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال لاسٹ 32 راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

