Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی باتوں میں صداقت نہیں، وزیرخارجہ

By adminدسمبر 22, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو ہمارے ساتھ شرائط میں لچک دکھانی ہوگی، ہمیں بہت مشکل مالی حالات ملے ہیں، جب ہم آئے سعودی عرب سے تلخیاں چل رہی تھیں لیکن اب سعودی حکومت نے 3 ارب ڈالر پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی گرم جوشی نہیں دیکھی جا رہی تھی لیکن عمران خان نے یو اے ای کا دورہ کیا اور ان کا وفد یہاں آیا، کام کے لئے جگہ دیکھی اور رپورٹ پیش کی، آئندہ ایک سے 2 ماہ میں یو اے ای کے سربراہ پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، یہ بہترین خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ خارجہ امور کے حوالے سے میں یہ کہتا ہوں کہ تبدیلی آ نہیں رہی آ گئی ہے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لئے کوششیں کرتا رہے گا، افغانستان نے مل بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اصل فیصلہ وہاں کی عوام کا ہے کیا وہ مل کر بیٹھنا چاہتے ہیں؟ امریکہ نے بھی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کی ہے اور شرائط کے بغیر گفت و شنید کا آغاز کیا گیا ہے، طالبان کے کچھ لوگوں کو ماحول سازگار بنانے کے لئے رہا کیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بھارتی جارحیت جاری ہے، پاکستان نے اس مسئلے ہرفورم پر اٹھایا، عمران خان نے یو این کے سیکٹری جنرل سے بھی بات کی ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکا جائے، اگر طاقت کے استعمال سے کامیابی حاصل ہوتی تو مل چکی ہوتی، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے موقف کی تائید کی گئی ہے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کو کرپشن سے بچایا جائے اور کوشش یہ ہے کہ اوپر سے کرپشن کے خاتمے کے لئے کام کریں، نواز شریف کے معاملے پر فیصلہ محفوظ ہو چکا ہے، جج اور عدلیہ آزاد ہے ہماری رائے سے کوئی اثر نہیں ہونا۔ شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف فیصلہ کر چکی ہے کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ کا تشخص ملنا چاہیے، ہماری خواہش ہے کہ جنوبی پنجاب ترقی کی راہ میں آئے، یہ خطہ ہمیشہ سے ترقی میں پیچھے رہا ہے، آئندہ مالی سال میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے پہلے مرحلے میں ایک سیکٹریٹ قائم کیا جائے گا، سیکٹریٹ بنانے سے لوگوں کے مسائل ان کے گھر میں حل ہوں گے، جنوبی پنجاب کے لئے بجٹ میں ترقیاتی پروگرامز کے لئے حصہ رکھا جائے گا۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.