اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرز سے ٹیلی فون رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے حالیہ واقعات میں 15 معصوم کشمیریوں کی شہادت اور 300 مظاہرین کے زخمی ہونے کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں صدر راج کے نفاذ نے صورتحال کو مزید گھمبیر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہی باہمی تنازع نہیں ہے بلکہ یہ بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا تصفیہ طلب مسئلہ ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کہا کہ بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں، خواتین اور بچوں پر جس ریاستی جبر میں ملوث ہے اس کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جون 2018ءکی سفارشات کے مطابق اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن فوری تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی تفتیش کیلئے انکوائری کمیشن بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

