ممبئی (ویب ڈیسک)شرمین عبید چنائے کے بعد ایک اور پاکستانی خاتون کی فلم آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئی۔ پاکستانی نژاد نارویجین فلم ساز ارم حق کی فلم ”What will people say“ کو 91 ویں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے غیرملکی زبان کی فلم کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔اس فلم کے نام کا اردو ترجمہ ہوگا ‘لوگ کیا کہیں گے؟’ جس میں16 سالہ نِشا کا مرکزی کردار ماریہ موڑدا نے ادا کیا ہے۔اس لڑکی کو ناروے میں رہتے ہوئے ثقافتی تصادم کی صورتِحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور والدین کے دباﺅ پراسے اپنا گھر چھوڑ کر پاکستان میں خاندان والوں کے ساتھ رہنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں اسے ‘اپنا کلچر’ اپنانے کو کہا جاتا ہے۔فلم میں بھارتی اداکاروں عادل حسین اور شیبا چڈھا کے علاوہ روہیت صراف اور اکاولی کھنہ نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ارم حق کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کی اپنی کہانی ہے۔ ان کے والدین پاکستان سے ہیں۔ جنہوں نے انہیں اغواءکرکے پاکستان میں ایک سال تک رہنے پر مجبور کیا۔فلم کی اسکریننگ کا اہتمام ممبئی میں رائل نارویجیئن قونصلیٹ نے کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

