لاہور(ویب ڈیسک )انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے ملک کے 2 بڑے ڈیموں میں پانی کی تیزی سے کمی سے خبردار کردیا۔ارسا حکام کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1416 فٹ رہ گئی ہے جب کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1113 فٹ پر آگئی ہے۔ارسا حکام نے بتایا کہ منگلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 63 فٹ اوپر اور تربیلامیں پانی کا ذخیرہ ڈیڈلیول سے30 فٹ اوپر رہ گیا ہے۔ارسا حکام کے مطابق رواں سال دونوں ڈیم بھرے نہیں جاسکے تھے جس کے باعث رواں سال پانی کی شدید قلت کا سامنا ہوسکتا ہے جب کہ صوبہ پنجاب اور سندھ کو ان کے حصے سے پانی کم ملنے کا امکان ہے۔واضح رہےکہ پاکستان میں آبی قلت کے خدشے کے پیشِ نظر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم دیا ہے جب کہ چیف جسٹس پاکستان نے ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ بھی قائم کیا ہے جس میں فنڈریزنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

