روم( ویب ڈیسک) ایکزیما اور مسلسل خارش انسان کو بے حال کردیتی ہے اور اب ممکنہ طور پر اس کا علاج روشنی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔روم میں واقع مالیکیولر بایولوجی لیبارٹری (ای ایم بی ایل) کے ماہرین نے مسلسل تحقیق سے دیرینہ خارش کا ایک نیا اور کم تکلیف دہ علاج دریافت کیا ہے۔ جب چوہوں پر ان کا علاج کیا گیا تو اس کے بہت مو¿ثر نتائج برآمد ہوئے۔ اس طریقہ علاج کی انسانوں پر افادیت کے بعد تکلیف دہ ایکزیما سمیت کئی امراض کی راہ ہموار ہوسکے گی۔17 درسمبر کو نیچر بایو میڈیکل انجینئرنگ میں شائع ایک رپورٹ میں سائنس دانوں نے کہا ہے کہ اس طریقہ علاج میں روشنی سے حساس بعض کیمیکل جسم میں داخل کیے جاتے ہیں جو فوری طور پر بیرونی جلد پر کھجلی کی وجہ بننے والے اعصابی خلیات (نروسیلز) سے جڑ جاتے ہیں۔تجرباتی طور پر خارش کے شکار چوہوں میں کیمیکل ٹیکوں کی مدد سے شامل کیا گیا۔ اس کے بعد نزد زیریں سرخ (نیئر انفرا ریڈ لائٹ) جلد پر ڈالی گئی۔ اس روشنی کی بدولت خارش کی وجہ بننے والے اعصاب جلد کی اوپری سطح سے دور ہوگئے اور چوہوں کی کھجلی ختم ہوگئی۔
یہاں ایک بات ضروری ہے کہ انسان اور چوہوں میں کھجلی کی وجہ بننے والا مالیکیول یکساں ہوتے ہیں جو ایک طرح کا پروٹین ہے اور اس کا نام انٹرلیوکِن 31 (آئی ایل 31) ہے۔ اسے وضع کرنے والے سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ ایک مرتبہ انجکشن اور روشنی ڈالنے کے بعد کئی مہینوں کے لیے خارش سے نجات مل جاتی ہے اور اب یہ علاج انسانوں پر آزمائش کے لیے تیار ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تجربہ گاہ میں اس علاج کے بعد چوہوں پر کوئی منفی اثر نہ ہوا اور ان کی جلد روز بہ روز بہتر ہوتی چلی گئی اور خارش بتدریج کم ہوتی گئی اور امید ہے اس سے ایکزیما جیسے پریشان کن مرض کا علاج بھی ممکن ہوسکے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

