Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

"پولیس فار یو”: سکھر کے نوجوان نے پولیس کو انقلابی ایپ تیار کرکے دے دی

By adminدسمبر 18, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی(ویب ڈیسک)سکھر سے تعلق رکھنے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر نے کراچی پولیس کیلئے جدید موبائل فون ایپلیکیشن تیار کرلی ہے جس کی مدد سے شہری گھر بیٹھے چند سیکنڈ میں موبائل فون، گاڑی چھینے جانے یا کسی چوری، ڈکیتی، رہزنی یا کسی بھی قسم کی واردات کی چند سیکنڈ میں رپورٹ درج کرا سکیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ یہ موبائل فون ایپ کراچی کے شہریوں کے لئے نئے سال کا تحفہ ہو گی۔ ایپ کے ذریعے شہری واردات کی رپورٹ پاکستان ہی نہیں دنیا کے کسی بھی ملک میں بیٹھ کر درج کرا سکیں گے اور اس پر پولیس فوری طور پر اس شہری کی داد رسی یا مدد کیلئے بھی پہنچے گی۔ اس ایپ کی مدد سے کراچی میں دنیا بھر کے قونصل خانے بھی چند منٹ میں پولیس سے مدد حاصل کر سکیں گے۔ سکھر سے تعلق رکھنے والے آئی ٹی انجینئر سید مدثر زیدی نے "جیو نیوز” کو بتایا کہ وہ کراچی پولیس ہی نہیں پاکستان ریلوے کے لیے بھی ٹرینوں کی ٹریکنگ کا ایپ تیار کرچکے ہیں۔ مدثر زیدی کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کراچی پولیس پولیس کو بدلنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی معاوضہ لیے بغیر "پولیس فار یو” نامی ایپ کے ذریعے اپنا حصہ ڈال کر کرائم ریکارڈ اور شہریوں کی سہولت کیلئے موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے اور اب اس کی ٹیسٹنگ کا کام جاری ہے۔ ایپ میں موبائل فون، موٹرسائیکل، گاڑی، کیش سمیت دیگر وارداتوں کی رپورٹ چند سیکنڈ میں کی جاسکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایپ میں رجسٹریشن کرتے وقت شہری کا موبائل فون نمبر، شناختی کارڈ نمبر اور پتہ محفوظ ہوگا۔ ایپ میں اندراج کرتے ہی شکایت متعلقہ تھانے، سی پی ایل سی سمیت دیگر اداروں اور متعلقہ ایس ایس پی دفتر کو موصول ہوجائے گی۔ ضلعی سطح پر وکٹم سپورٹ سروس ڈیسک اس ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کو مانیٹر کرے گی اور شکایت درج ہوتے ہی متاثرہ شہری سے متعلقہ پولیس کا رابطہ کرائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کو شہریوں کے لئے مفید اور سود مند بنانے کے لئے گوگل اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے بھی مدد لی گئی ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے کا کہنا ہے کہ ایپ کی ٹیسٹنگ مکمل ہوتے ہی نئے سال کے پہلے ہفتے میں یہ موبائل فون ایپلیکیشن شہریوں کو فراہم کر دی جائے گی۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.