Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

اسحاق ڈار واپس آئیں گے اور پیسے بھی واپس کریں گے: فواد چوہدری

By adminدسمبر 18, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک واپس آئیں گے اور پیسے بھی واپس کریں گے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، اسحاق ڈار سے زیادہ ان پیسوں کا انتظار ہے جو وہ ساتھ لے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ وطن واپس بھی آئیں گے اور پیسے بھی واپس کریں گے۔اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف اپنا آخری الیکشن لڑ چکے، دونوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آئے تو پتا چلا کہ 12 ارب ڈالر نہ ہوئے تو ہم ڈیفالٹر ہو جائیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو ڈالر 128 روپے کا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا چیلنج معیشت کا ہے، اصل سفر اب شروع ہوا ہے، ہمیں اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہونا ہے، ہماری پہلی ترجیح تھی کہ دیوالیہ ہونے کے خطرے سے کیسے نکلیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور منی لانڈرنگ تھی، حکومت نے منی لانڈرنگ پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت میں 2 بڑے مسئلے کرپشن اور کرپشن کا پیسہ باہر بھجوانے کا تھا، سندھ کے حکمرانوں نے بھی کرپشن کی اور پیسہ باہر بھجوایا، سندھ کی کہانیاں سامنے آرہی ہیں کہ پیسا کیسے باہر گیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احتساب کی بات پر اپوزیشن مجھ سے ناراض ہی رہتی ہے، احتساب کی بات کریں تو اپوزیشن ناراض دلہن کی طرح میکے چلی جاتی ہے۔ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 2017 میں 11 لاکھ سے زاید ٹیکس ریٹرن فائل ہوئے، رواں سال 15 لاکھ سے زائد ٹیکس ریٹرن فائل ہو چکے ہیں، طویل عرصے بعد دگنی تعداد میں ٹیکس وصولی ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے، اس بار ریکارڈ ٹیکس ریٹرنز جمع ہوئے جو مثبت پیش رفت ہے۔امپورٹ ایکسپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال دو ارب ڈالرز کے موبائل فون منگوا لیتے ہیں، امپورٹس کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں، جب ایکسپورٹس زیادہ اور امپورٹس کم ہوں گی تو ملک اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہو گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت آئی تو ملک کے امیج میں بھی بہتری آئی ہے، پاکستان کا بیرون ممالک امیج بہتر ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے سی پیک انفراسٹکچر تک محدود تھا، چین اور پاکستان کے درمیان زراعت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوا، سعودی عرب کے ساتھ آئل ریفانری کا معاہدہ ہوا ہے جب کہ متحدہ عرب امارات سے بھی اہم معاہدے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فرانس نے پاکستان کے حوالے سے اپنی سفری ایڈوائزی تبدیل کر دی جب کہ جرمنی اس حوالے سے سوچ رہا ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ امریکا سے ہمارے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، طالبان کے مذاکرات شروع کرانے پر امریکا نے شکریہ ادا کیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیرونی سیاحوں کا آنا بہت ضروری ہے، کرتار پور سکھوں کے لیے کھولا، اس کا ایک پہلو مذہبی سیاحت بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قیمت برقرار رکھنا تباہ کن پالیسی ہے، ڈالر آئے گا تو روپے پر پریشر کم ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی منزل حاصل کر لی ہے، اب معاشی منزل حاصل کر رہے ہیں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.