اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عوام سے ان کے مسائل کے حل کے لیے سٹیزن پورٹل کے استعمال کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 28اکتوبر کو قائم کیے گئے وزیرِ اعظم شکایات سیل کے استعمال کے لیے وزیرِ اعظم نے ٹویٹر پر عوام سے اپیل کی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ عوام یہ پورٹل استعمال کریں تا کہ ہماری حکومت مزید بہتر انداز میں عوام کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے سکے۔وزیرِ اعظم نے سٹیزن پورٹل کے لیے بنائی گئی ایپ کا لنک ٹویٹر پر شیئر کر دیا، انھوں نے کہا کہ عوام شکایت کے فوری ازالے کے لیے سٹیزن پورٹل استعمال کریں۔ انھوں نے لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا میں چاہتا ہوں کہ عوام یہ پورٹل استعمال کریں تا کہ ہماری حکومت مزید بہتر انداز میں عوام کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے سکے۔ قبل ازیں ایک اور ٹویٹ میں وزیرِ اعظم عمران خان نے لکھا کہ گزشتہ 47دنوں میں ایک لاکھ 72ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 59ہزار شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ عوام یہ پورٹل استعمال کریں تاکہ ہماری حکومت مزید بہتر انداز میں عوام کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے سکے۔ ڈان لوڈ کرنے کیلئے مندرجہ ذیل لنک استعمال کریں: عوام مسائل کے فوری/مثر حل کیلئے 28اکتوبر کو قائم کیا گیا "وزیراعظم شکایات سیل” استعمال کریں۔ گزشتہ 47دنوں میں 1لاکھ 72ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے59ہزار نمٹائی جاچکی ہیں جبکہ بقیہ پر کارروائی جاری ہے۔ 29 ہزار لوگوں نے اپنے رائے دی، 57% نے سو فیصد اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 29ہزار لوگوں نے فیڈ بیک دیا ہے جن میں سے 57فی صد افراد مطمئن ہیں، شکایات کے حل کے لیے کام کیا جا رہا ہے، عوام زیادہ سے زیادہ ایپ کا استعمال کریں تا کہ مسائل فوری حل ہوں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

