Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

میڈیا تنظیموں کے تعاون سے احتجاج کامیاب رہا، سی پی این ای نے مظاہرہ اخباری کارکنوں کے معاشی مسائل کے پیش نظر کیا، مظاہرے میں بھرپور شرکت کرنے پر شکرگزار ہوں : جبار خٹک

By adminدسمبر 17, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی (پ ر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ، کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروںکے اعزاز میں سی پی این ای کی جانب سے منعقد کئے گئے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت اور حمایت پر اظہار تشکر کے لئے کونسل آف نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا جس میں احمد خان ملک ، جی ایم جمالی، فہیم صدیقی ،امتیاز فاران، سہیل افضل، عاجز جمالی، سعید سربازی، طارق ابوالحسن، حسن عباس، حامد الرحمان اور سہیل جان بلوچ سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سی پی این ای کے اراکین میں اعجازالحق، غلام نبی چانڈیو، طاہر نجمی، مقصود یوسفی، عبدالخالق علی، عبدالرحمان منگریو، شیر محمد کھاوڑ، عدنان ملک، بشیر احمدمیمن، حامد حسین عابدی، میاں طارق جاوید، عثمان عارب ساٹی، سعید خاور، محمد طاہر، انور ساجدی، عامر خٹک، حسینہ جتوئی اور حمیدہ گھانگھرو اور دیگر مدیران موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے سی پی این ای کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت اور بھرپور تعاون پر پی ایف یو جے، کراچی پریس کلب اور کے یو جے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں اور اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا تنظیموں کی باہمی یکجہتی اور تعاون کے نتیجے میں اخباری اداروں کے واجبات کی فوری ادائیگی کے حکومتی لائحہ عمل کی تیاری میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخباری انتظامیہ اور دیگر صحافیوںکے درمیان اخبارات کے ایڈیٹر ایک پُل کا کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اخبارات کو واجبات کی ادائیگیوں کے بعد میڈیا ملازمین کو تنخواہیں یقینی طور پر بروقت ادا کی جا سکیں گی، سی پی این ای نے احتجاجی مظاہرہ بھی اخباری کارکنان کے معاشی مسائل کے پیش نظر کیا تھا۔کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک نے کہا کہ کراچی پریس کلب پر حملے اور اخبارات کے واجبات کی عدم ادائیگیوں کے باوجود تمام میڈیا تنظیموں اور میڈیا کارکنوں کی مثالی یکجہتی سے ریاست کے چوتھے ستون صحافت کی حفاظت کے لئے جدوجہد کو تقویت ملے گی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی نے کہا کہ ضروری ہے کہ اخباری ادارے واجبات کی وصولی کے بعد اپنے ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کریں کیونکہ تنخواہوں کی بروقت عدم ادائیگی سے ملازمین فاقہ کشی، ذہنی اذیت اور معاشی بحران کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ پی ایف یو جے کے جنرل سیکریٹری سہیل افضل نے کہا کہ میڈیا کے تمام اسٹیک ہولڈرز باہمی تعاون اور افہام و تفہیم سے اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی نے اپنے خطاب میں تجویز دی کہ میڈیا کی انتظامیہ اور میڈیا کی صحافی اور دیگر کارکنان کے مابین مسائل اور تنازعات کے حل کے لئے سی پی این ای اگر اپنا کردار ادا کرے تو صحافیوں کی تنظیمیں سی پی این ای کا بھرپور ساتھ دیں گی کیونکہ باہمی اتفاق اور یکجہتی سے میڈیا کارکنوں کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔ کراچی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری اور سی پی این ای اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن مقصود یوسفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پی این ای کے زیر اہتمام حالیہ مظاہرہ، میڈیا کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین عملی اتحاد کا پیش خیمہ ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے تمام حصوں کو مل بیٹھ کر مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔تقریب کے اختتام پر سی پی این ای کی جانب سے پر تکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.