حیدر آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جس کی نوکری کا ٹینور تین سال ہو اسے قوم کے فیصلے کرنے کا کیا حق ہے۔حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھر دینے کے وعدے کرنے والوں نے کراچی میں تجاوزات کے نام پر5 لاکھ لوگوں کو روزگار سےمحروم کردیا، یہ لوگ لائے گئے ہیں ان سے کوئی کام نہیں ہوسکتا، انہیں مرغی انڈے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکمران عوام کے مسائل نہیں سمجھ سکتے، میں غریب عوام کی تکلیف محسوس کرتا ہوں، ملک میں غیر ملکیوں کے بجائے مقامی سرمایہ کاروں کو مواقع فراہم کرنے چاہیئں، بیرونی سرمایہ کار ایک ڈالر لگا کر 10 ڈالر لے جاتا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، جس کی نوکری کا ٹینور تین سال ہو اسے قوم کے فیصلے کرنے کا کیا حق ہے، بڑی تعداد میں کیسز زیر التواءہیں ان کو حل کریں۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ کھیلنا نہیں آتا مگر سیاست کرسکتا ہوں، سوات کودہشت گردوں سے آزاد کروایا، ہم نے پہلے 100دن میں مشرف کی چھٹی کی، اب ہو دبئی میں جاکر رو رہے ہیں، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا بھی پیپلزپارٹی کو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو پینے کا پانی فراہم کرناہماری اولین ترجیح ہے، ہمیں اپنے مستقبل کے لئے آج کام کرنا ہے، پانی کے حصول کے لیے نئے طریقے لانے پڑیں گے، پورے سندھ میں پانی کی بڑی کمی ہے ، سندھو دریا کو ہم نے سنبھالنا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

