تازہ تر ین

راولپنڈی میں لڑکی پر تشدد کی ویڈیو وائرل، پولیس کا ملزم کے گھر پر چھاپہ

راولپنڈی(ویب ڈیسک) لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔پولیس کے مطابق خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپا مارا گیا لیکن ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے ملزم واصف عباسی کا تعلق کہوٹہ سے ہے اور ملزم کے والد کے مطابق ملزم کاروبار کے سلسلے میں چین گیا ہوا ہے۔سی پی او راولپنڈی احسن عباس کا کہنا ہے کہ ملزم کے وطن لوٹنے پر فوری کارروائی کریں گے۔دوسری جانب تشدد کا شکار ہونے والی لڑکی نے ملزم واصف علی کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرادیا۔ ایف آئی آر میں لڑکی نے مو¿قف اختیار کیا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دیا لیکن معلوم ہوا کہ ملزم شادی شدہ اور بچوں کا باپ ہے جس پر ملزم سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کی تو اس نے تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv