تازہ تر ین

نیب نے (ن) لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ کے خلاف بھی جانچ پڑتال شروع کردی

لاہور(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب کے سابق وزیر قانون اور (ن) لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ کے خلاف بھی جانچ پڑتال شروع کردی۔ترجمان نیب کے مطابق رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ پر فیصل آباد میں انڈرپاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام ہے، ان پر نقشہ تبدیل کرکےمن پسند افراد کو فائدہ پہنچانےکا الزام ہے۔ترجمان نیب کا کہنا ہےکہ رانا ثناءاللہ کے خلاف نیب میں درخواست دائر ہونے پر جانچ پڑتال کا آغاز کیا گیا۔واضح رہےکہ نیب نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی بھی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان نیب نے بتایا تھا کہ مریم اورنگزیب کے خلاف ایک شکایت کنندہ کی شکایت پر جانچ پڑتال کی جائے گی تاہم ترجمان نیب نے شکایت کنندہ کا نام بتانے سے گریز کیا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv