Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

2018 میں اسٹارز کی شادیاں

By adminدسمبر 14, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور( ویب ڈیسک )سال 2018 اب اختتام ہونے کے قریب ہے اور یہ برس کچھ ستاروں کے لیے نئی زندگی کے آغاز کا بھی زینہ ثابت ہوا جنہوں نے شادی کے بعد نیا سفر شروع کیا۔شادی کسی بھی فرد کی زندگی کا اہم ترین دن ہوتا ہے جو کسی کی بھی زندگی بدل دیتا ہے۔ایسے ہی چند اسٹارز کے بارے میں جانیے جنہوں نے رواں برس شادی کرکے اپنی زندگی کو نئے رنگ میں ڈھال لیا۔

منیب بٹ اور ایمن خان


اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کی شادی کی تقریبات نومبر سے دسمبر تک چلتی رہیں اور طویل عرصے تک منگنی کے بندھن میں بندھے رہنے کے بعد یہ جوڑا اب رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگیا ہے، دونوں کی نکاح کی تقریب 21 نومبر کو ہوئی اور 6 سے زائد تقریبات کے باعث سوشل میڈیا پر لوگوں کی بحث کا باعث بھی بنی۔

عائشہ خان

معروف اداکارہ عائشہ خان نے میجر عقبہ حدید ملک سے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا، شادی کی تقریب اپریل میں منعقد ہوئی اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی رہیں۔

فیروز خان

اداکار فیروز خان کے لیے بھی 2018 شادمانی کا سال ثابت ہوا جس دوران ان کے ڈرامے خانی اور رومیو ویڈ ہیر تو ہٹ ہوئے ہی، اس کے ساتھ ساتھ وہ علیزے نامی خاتون سے زندگی بھر کے بندھن میں بھی بندھ گئے، مارچ کے آخر اور اپریل کے شروع میں ہونے والی تقریبات میں اس جوڑے نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔

عمران اشرف


لشکارہ اور متعدد بہترین ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار عمران اشرف بھی جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے جن کی شادی کرن سے ہوئی اور شادی کے تقریب میں متعدد فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

اسد محمود اور سارا شہزاد


اداکارہ اسد محمود بھی رواں سال ماڈل سارا شہزاد کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے، شادی کی تقریب بہت سادہ تھی، جس میں دونوں نے سفید لباس پہن کر شرکت کی۔

علیزے طاہر


شکوہ ڈرامے سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اس اداکارہ کو متعدد ڈراموں میں آپ نے دیکھا ہوگا اور 2018 ان کی زندگی میں نئے موڑ کا سال بھی ثابت ہوا جب انہوں نے ارسلان احمد سے شادی کی، جس کے بعد وہ متعدد مارننگ شوز میں بھی اپنے شوہر کے ساتھ شریک ہوئیں۔

سارا رضی خان


اس نوجوان اداکارہ نے زندگی بھر کے بندھن کے لیے سمیر کا انتخاب کیا اور سب کو حیران کردیا کیونکہ کسی کو توقع نہیں تھی کہ اتنی کم عمری میں سارا شادی کرلیں گی۔

پریانکا چوپڑا


پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے یکم دسمبر کو عیسائی رسومات کے تحت پہلی شادی کی جبکہ ایک دن بعد ہی دونوں نے ایک مرتبہ پھر شادی ہندو رسومات کے تحت شادی کی۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ

اٹلی کے معروف اور خوبصورت مقام لیک کومو کے قریب ایک ریزورٹ میں دپیکا اور رنویر کی شادی کی تقریبات نومبر میں ہوئیں مگر شادی کی دعوتیں اور تقریبات 2 دسمبر تک جاری رہیں.

نیہا دھوپیا

اداکارہ نیہا دھوپیا نے اداکار انگت بیدی سے خاموشی سے رواں سال مئی میں شادی کی، اس دوران صرف قریبی رشتہ دار اور دوست ہی اس تقریب کا حصہ بنے، خاموشی سے شادی کی وجہ اداکارہ کا حاملہ ہونا قرار دیا گیا.

سونم کپور

بولی وڈ انڈسٹری میں فیشنسٹا کے نام سے مشہور اداکارہ سونم کپور مئی میں ا?نند ا?ہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، 8 مئی کو سونم کپور کی ممبئی میں شادی کی تقریب میں بولی وڈ کی نامور اور کامیاب شخصیات نے شرکت کرکے رونق میں اضافہ کیا۔

ہمیش ریشم میاں

معروف موسیقار نے بھی شادی کے لیے مئی کا انتخاب کیا اور سونیا کپور کے ساتھ ایک نجی تقریب میں زندگی بھر کے بندھن میں بندھ گئے۔

سمیت ویاس

ویرے دی ویڈنگ سے شہرت حاصل کرنے والے سمیت ویاس کی شادی معروف ٹی وی اداکارہ ایکٹا کول سے ہوئی اور ان دونوں کی شادی کی تقریب 15 ستمبر کو منعقد ہوئی۔

کپل شرما

بولی وڈ اداکار اور کامیڈین کپل شرما سال کے آخری مہینے میں اپنی قریبی ساتھی گنی چتراتھ سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے، اس تقریب میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری


ہولی وڈ کی سابق اداکارہ میگھن مارکل رواں سال مئی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، شادی کی تقریب لندن کے سینٹ جارجز چیپلز میں منعقد ہوئی۔

کٹ ہیرنگٹن

شہرہ آفاق امریکی فنٹیسی ڈرامے ’گیم آف تھرونز‘ میں ایک دوسرے سے محبت کرنے والے جوڑے نے حقیقت میں شادی کرکے اپنی محبت کو لازوال بنادیا، گیم آف تھرونز میں جون سنو کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار 31 سالہ کٹ ہیرنگٹن نے اسی ڈرامے میں یگرٹے کا کردار ادا کرنے والی 31 سالہ اداکارہ روز لیزلی سے شادی کرکے اسکرین کی محبت کو حقیقت میں بدل دیا۔

admin

Keep Reading

شادی کی تقریب میں جوتا چرائی، آریان خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ٹام کروز کا اپنے مداحوں کے لیے بڑا اعلان

فضا علی کی نئی ویڈیو وائرل، شوہر کی قلابازیوں نے سب کو حیران کر دیا

میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا

کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟

رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.