تازہ تر ین

نو عمر طالب علم اغوا ، نشہ آور ادویات کھلا کرزیادتی ، ” خبریں ہیلپ لائن “میں انکشاف

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )با اثر افراد کی ساتویں کلاس کے طالب علم کو اغواءکے بعد نشہ اور ادویات کھلا کر زیادتی، ملزمان متاثرہ بچے کو نیم بےہوشی کی حالت میں سڑک کنارے پھینک کر فرار جبکہ پولیس مقدمہ درج ہونے کے باوجود با اثر ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام، تفصیل کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقہ رمضان آباد کے رہائشی اور ساتویں کلاس کے طالب علم مزمل ولد فیض احمد نے بتایا کہ اسے محلہ دارسلیمان اپنے دو نامعلوم دوستوں کے ہمراہ گھر سے بازار جاتے ہوئے زبردستی اغوا کر کے نامعلوم مقام پرلے گئے۔ جہاں پر اسے نشہ آور ادویات کھلا کر رات بھر باری باری زیادتی کرتے رہے اور حالت غیر ہونے پر اسے نیم بےہوشی کی حالت میں سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔ جن کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ متاثرہ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ ملزمان با اثر ہونے کی وجہ سے پولیس ان کو گرفتار نہ کر رہی ہے جبکہ ملزمان ان کو مقدمہ واپس نہ لینے پر قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اس امر پر متاثرہ خاندان نے آئی جی پنجاب سمیت آر پی او و سی پی او فیصل آباد سے نوٹس لےکر ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالہ سے رابطہ کرنے پر مقدمہ کے تفتیشی انچارج انویسٹی گیشن سب انسپکٹر طفیل قادری نے بتایا کہ ملزمان کو بلایا ہے جو ابھی تک حاضر نہ ہوئے ہیں۔ مزید اس واقعہ کی انکوائری کی جا رہی ہے۔ جو حالات ہوںگے سامنے آ جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv