اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گیس بحران پر مزید سخت اقدامات کرتے ہوئے سوئی سدرن اور ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا جس پر عملدرا?مد کردیا گیا ہے۔ملک میں گیس بحران پر وزیراعظم عمران خان نےگزشتہ روز ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جس میں سوئی سدرن اور ناردرن کے مینیجنگ ڈائریکٹرز کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے مزید سخت اقدامات کا حکم دیا جس کے تحت سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر عملدرا?مد کرتے ہوئے سوئی سدرن اور ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو فوری تحلیل کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کی تعداد 14 اور سوئی سدرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعداد 11 ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ناقص کارکردگی پر تبدیل کیا گیا جب کہ دونوں کمپنیوں کے ایم ڈیز کے خلاف پہلے ہی تحقیقات کا ا?غاز کردیا گیا ہے جو 4 رکنی کمیٹی کررہی ہے، کمیٹی تحقیقات میں بیرونی ماہرین کی خدمات حاصل کرسکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے دونوں کمپنیوں کے بورڈ ا?ف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کا فیصلہ وزیر پیٹرولیم اور وزیر توانائی سے مشاورت کے بعد کیا جب کہ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نیپرا کے ساتھ مل کر کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیوں کے ایم ڈیز کے خلاف تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی 72 گھنٹوں میں اپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے حکام کو مزید احکامات دیئے کہ گیس بحران کے حل کے حوالے سے متبادل انتظامات کیے جائیں تاکہ گھریلو صارفین کی مشکالت کو کم کیا جاسکے۔واضح رہےکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک ہفتے سے گیس فیلڈز میں خرابی کا دعویٰ کیا ہے جس سے انڈسٹریز اور رہائشی علاقوں میں گیس کی سپلائی بری طرح متاثر ہے۔ایک ہفتے کے دوران سندھ بھر میں 4 دن سی این جی اسٹیشنز بھی بند رہے اور سوئی سدرن نے غیرمعینہ مدت تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی بند کردی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

