تازہ تر ین

7 لیگی ارکان اسمبلی نے این آر اومانگا میں نے جواب دیدیا : مراد سعید

اسلام آباد( آئی این پی) قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے انکشاف کیا ہے کہ مجھ سے مسلم لیگ(ن) کے 7 رہنماو¿ں نے این آر او مانگا ہے لیکن مقدمات چلتے رہیں گے، این آر اور کے لیے سب سے پہلے جس نے مجھ سے رابطہ کیا وہ اس ایوان میں موجود ہے،میں یہ قرار داد پیش کر تا ہوں کہ جس نے اس قوم کا ایک پیسہ بھی لوٹا ہے اسے ڈی چوک پر پھانسی دی جائے اور ایسے لوگوں کے اثاثے نیلام کیے جائیں، اپوزیشن ارکان کے مطالبے کے باوجود مراد سعید نے این آر او مانگنے والے 7ارکان کے نام نہ بتائے ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ جب بھی اجلاس کی کاروائی شروع ہوتی ہے تو اپوزیشن لیڈر آتے ہیں اور پھر نیب اور اداروں پر تنقید ہو تی ہے ، کیا اپوزیشن پر مقدمات ہمارے دور میں بنے ؟، کیا صاف پانی اور آشیانہ کا بڑا سکینڈل نہیں ہے مراد سعیدنے کہا کہ میں یہ قرار داد پیش کر تا ہوں کہ جس نے اس قوم کا ایک پیسہ بھی لوٹا ہے اسے ڈی چوک پر پھانسی دی جائے اور ایسے لوگوں کے اثاثے نیلام کیے جائیں، کیا سب اس سے اتفاق کرتے ہیں ، اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے آوازیں لگائیں کہ علیمہ خان سے شروع کریں ، مراد سعید نے کہا کہ ٹرمپ پاکستان سے مدد مانگ رہا ہے اس پر بات ہونی چاہیے ، وزیر اعظم نے لوگوں کو شلٹر ہوم بنا کر دیئے ، آپ رسیدیں دے دیتے تو بات ہی ختم ہو جاتی ، مراد سعید نے کہا کہ میں نے ایک منصوبے سے 46کروڑ کی ریکوری بھی کر دی ہے ، مراد سعید نے انکشاف کیا کہ مجھ سے مسلم لیگ( ن) کے 7رہنماﺅں نے این آر او مانگا لیکن کیسز چلیں گے این آر اور کے لیے سب سے پہلے جس نے مجھ سے رابطہ کیا وہ اس ایوان میں موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی قوم سے وعدہ کرکے آیا ہوں کہ پاکستان سے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے۔مراد سعید نے کہا کہ جس بے دردی سے اس ملک کو لوٹا گیا اس کی وصولی بھی کرنی ہے اور ان لوگوں کو جیل میں ڈالنا ہے، آئندہ کے لیے ایسی پالیساں بنانی ہیں کہ ملک کو کوئی لوٹ نہیں سکے۔وزیر مملکت نے کہا کہ یہاں روزگار ملے گا، یہاں بچوں کو تعلیم بھی ملے گی اور ملک سے باہر موجود پیسہ بھی واپس آئے گا ۔اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ان 7 افراد کے نام سامنے لائیں لیکن مراد سعید نے نام نہ بتائے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv