تازہ تر ین

سندھ ٹرانسپورٹ اتحاد کا غیر معینہ مدت کیلئے بسیں نہ چلانے کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ ٹرانسپورٹ اتحاد نے گیس کی بندش کے معاملے پر غیر معینہ مدت کے لیے بسیں نہ چلانے کا اعلان کر دیا۔صدر سندھ ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل 90 فیصد پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ارشاد بخاری نے کہا کہ گیس بندش کے سبب بسیں بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند ہوں گی۔صدر ٹرانسپورٹ اتحاد نے کہا کہ عوام بدھ کو سفر کے لیے متبادل ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر لیں۔ان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کمپنی سے گیس کا نظام نہیں سنبھل رہا۔خیال رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز اور بجلی پیدا کرنے والی تمام صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv