ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کو ایک برس مکمل ہوگیا اسٹار جوڑی نے اس موقع پر شادی کی تصاویر اورویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کو آج پورا ایک برس مکمل ہوگیا۔ دونوں نے ایک سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ویرات کوہلی نے شادی کے حسین اور خوشگوار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور لکھا ’مجھے یقین نہیں ہورہا ہماری شادی کو ایک برس مکمل ہوگیا ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے کل ہی کی بات ہو، وقت پر لگا کراڑ گیا۔ ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ کو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنی بہترین دوست اور زندگی بھر کی ساتھی قراردیا۔‘دوسری جانب انوشکا شرما نے بھی اپنی شادی کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی اور لکھا ’ایسا لگ رہا ہے جیسے میں جنت میں ہوں۔ جب آپ ایک اچھے انسان سے شادی کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے جیسے آپ جنت میں ہیں۔‘واضح رہے کہ ویرات کوہلی اورانوشکا شرما گزشتہ برس 11 دسمبر کو اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں نے اپنی شادی کی اطلاع شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پرایک ساتھ شیئر کرکے دی تھی۔ دونوں کی شادی کی خبر سن کر جہاں تمام لوگ حیران ہوئے وہیں ان کے چاہنے والوں اور پوری بالی ووڈ انڈسٹری نے جوڑے کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیاتھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

