دبئی (شوبزڈیسک) دنیا کی بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی عمار نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کو برج خلیفہ کے ٹاپ فلور پر دوبارہ شادی کی دعوت دیدی۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی رئیل اسٹیٹ کمپنی عمار کی جانب سے پریانکا چوپڑا اور نک جونس کودعوت دی گئی ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر دبئی میں اپنی شادی کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دبئی کی کمپنی عمار نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ایک تصویر پریانکا اور نک کی شادی کی ہے جبکہ دوسری تصویر برج خلیفہ کے ٹاپ فلور کی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ پریانکا اور نک جونس کی محبت کی کہانی نے انہیں شدید متاثر کیا ہے اور وہ انہیں دعوت دیتے ہیں کہ یہ جوڑا یہاں آئے اوربرج کے ٹاپ پر شادی کرے۔عمار نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اگر پریانکا اور نک ایسا کرنا چاہتے ہیں تو وہ انہیں براہ راست ایک میسیج کریں جس کے بعد شادی کی تقریب کے تمام انتظامات وہ خود کریں گے تاہم پریانکا اور نک نےاب تک اس ٹوئٹ کا جواب نہیں دیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

