تازہ تر ین

نیب افسروں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو میں بہتری کے لئے چیئرمین (ر) نیب جسٹس جاوید اقبال کے اہم اقدامات، ڈیوٹی کے دوران نیب افسروں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ ذرائع کے مطابق گریڈ اٹھارہ کے افسر کے لئے یونیفارم پہننا لازمی قرار دیدی گئی ہے جبکہ حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیومیٹرک نظام پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دفتری اوقات میں پرائیویٹ مہمانوں کی آمد اور ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، صرف سرکاری کام کے سلسلے میں ہی صرف ملاقات ہو سکے گی۔اس سلسلے میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ اعلیٰ سیاسی شخصیات سے میل ملاقاتوں پر چیئرمین نے نیب افسروں پر پہلے سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv