لاہور (ویب ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت آنے کے بعد سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اور ہر شخص پریشان ہے تاہم حکومت کے ہنی مون کے دن گزر گئے اب اسے کچھ کر کے دکھانا ہوگا۔ جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے جتنے اعلانات کیے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ ہر اعلان صرف اعلان ہے لیکن اب اسے اعلانات کے بجائے کام کر کے دکھانا ہے،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزرائ آپس میں لڑ رہے ہیں ایک دوسرے کےخلاف بیانات دے رہے ہیں، حکومت نے یہی فتویٰ اور فلسفہ دیا کہ یوٹرن لینا ہی فلسفہ ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے خود اعلان کیا کہ ان کے لیے مدینہ کی ماڈل ریاست ہے، حکومت بتائے چار ماہ میں مدینہ کی ریاست کی طرف کون سا قدم اٹھایا، حکمران چین جاتے ہیں تو کہتے ہیں چائنا ماڈل بہت اچھا ہے، حکومت کو یکسوئی کی ضرورت ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں تجاوزات کے نام پر6 ہزار مکان گرائے گئے، غیر آباد مقامات عوام کو لیز پر دیا گیا جسے لوگوں نے آباد کیا اور آج گرا دیے گئے ہیں، گونگے اور اندھے بن کر آپریشن کرنا انصاف نہیں ہے سراج الحق نے کہا کہ ہم نے ابھی تحریک چلانے کا فیصلہ نہیں کیا لیکن قوم کی ترجمانی کریں گے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا، حکومت آنے کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوا، چنے کی پلیٹ سے لے کر ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے،کیا وجہ ہے کہ نارمل صورتحال میں ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

