لاہور(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزارت اطلاعات میں آنے کے لیے کہا ہے جب کہ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے لیے وزارت چھوڑنے کے لیے تیار ہوں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کی ساتھ بیٹھے شخص کے ساتھ ہونے والی سرگوشی منظر عام پر آگئی، پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل شیخ رشید نے ساتھ بیٹھے شخص کو بتایا کہ ان کی کل 4 بار وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے اور وزیراعظم نے وزارت اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے۔شیخ رشید نے فواد چوہدری کا نام لیے بغیر کہا کہ ’وہ‘ 8 دن سے لندن میں پکنک منارہے ہیں، وہ واپس آجائیں تو معاملہ دیکھتے ہیں۔وزیر ریلوے کی باتوں پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ شیخ رشید کے لیے بخوشی اپنی پوزیشن چھوڑنے کو تیار ہوں، مجھے شیخ رشید کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے اور بطور ایم این اے کام کرنے میں خوشی ہوگی تاہم جب تک میں وزیر ہوں، اشتہارات کی لابی سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ذمہ داری کے لیے کسی شخص کا انتخاب وزیراعظم کرتے ہیں، عمران خان ہی یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کون کس عہدے کے لیے موزوں ترین ہے۔میڈیا پر وزیر اطلاعات کی تبدیلی پر سوالات اٹھے تو شیخ رشید نے سرگوشی میں ہونے والی گفتگو پر وضاحت پیش کی، شیخ رشید نے کہا کہ فواد چوہدری کی جگہ لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، فواد چوہدری کے بارے میں مجھ سے منسوب باتیں بے بنیاد ہیں اور ان کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنوں گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

