انڈو نیشیا(ویب ڈیسک) اگر آپ کے بچے اسکول جانے میں نخرے دکھائیں تو انہیں یہ خبر پڑھ کر سنائیں کہ انڈونیشیا میں علم کا شیدائی ایک ایسا بچہ بھی ہے جو اپنی معذوری کی بنا پر چل کر اسکول نہیں جاسکتا تاہم وہ اپنے ہاتھ اور پیروں پر گویا شیرخوار بچے کی طرح روزانہ اسکول جاتا ہے۔آٹھ سالہ مخلص عبدالخلیق ایک ایسی کیفیت کا شکار ہے کہ اسے چلنے کے لیے ٹانگوں کے علاوہ ہاتھوں کی مدد بھی درکار ہوتی ہے۔ مغربی جاوا کے صوبے کے شہر سوکابومی کے دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والا یہ باہمت لڑکا اپنے چاروں ہاتھوں اور پیروں پر چل کر روزانہ تین کلومیٹر دور اسکول جاتا ہے۔اس پسماندہ علاقے سے کوئی سواری یا بس اسکول نہیں جاتی اور لوگ روزانہ عبدالخلیق کو پیروں میں جوتے اور ہاتھوں میں دو پٹی چپل پہنے اسکول جاتا دیکھتے ہیں اور اس کی ہمت کی داد دیتے ہیں۔ درمیان میں اونچے نیچے اور غیرہموار راستے آتے ہیں اوروہ پورے عزم کے ساتھ انہیں عبور کرتا ہوا آگے بڑھتا ہے۔اسکول پہنچ کر بھی وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھیلتا ہے اور آگے بڑھتا ہے۔ جب مخلص سے پوچھا گیا کہ اس کی بڑی خواہش کیا ہے تو اس نے کہا کہ وہ انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات چاہتا ہے۔رواں سال آخرکار اس کی خواہش پوری ہوگئی اور عبدالخلیق کو صدر ’جوکو ودودو‘ سے ملوایا گیا۔ تین دسمبر کو دنیا بھر میں معذور افراد کے ساتھ منائے جانے والے دن میں اس نے صدر سے ملاقات بھی کی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

