تازہ تر ین

این آئی سی ایل اسکینڈل: سابق چیئرمین سمیت 6 ملزمان کو 7،7 سال قید کی سزا

کراچی (ویب ڈیسک )احتساب عدالت نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) میں بدعنوانی سے متعلق ریفرنس میں سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین سمیت تمام ملزمان کو 10 برس کے لیے کسی عوامی عہدے کے لیے نااہل بھی قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ ایاز خان نیازی سمیت امین قاسم دادا، حررہائی گردیزی، عامر حسین، زاہد حسین اور محمد ظہر پر کراچی کے علاقے کورنگی میں مہنگے داموں زمین خریدنے کا الزام تھا۔نیب کی جانب سے عدالت میں یہ کہا گیا تھا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 49 کروڑ روپے نقصان پہنچایا جبکہ یہ بات بات بھی واضح رہے کہ اس کیس میں 2 ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال مئی میں سپریم کورٹ کے حکم پر سابق چیئرمین این ا?ئی سی ایل ایاز خان نیازی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا اور ان کا ٹرائل کراچی کی احتساب عدالت میں ہوا تھا۔سپریم کورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا تھا کہ ایاز خان نیازی کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائے اور نیب 2 ماہ میں ٹرائل مکمل کرے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv