اسلام آباد(اے این این ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اسرائیلی طیارے کی مبینہ طور پر پاکستان آمد پر وزیر خارجہ کی وضاحت تسلیم کرلی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیلی جہاز کی آمد کی خبر من گھڑت ہے، کہہ چکے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں، اس کے باوجود اس کا ذکر کرنا چاہیں تو کوئی روک نہیں سکتا لیکن اپوزیشن کے اطمینان کے لیے کہہ رہا ہوں کہ خبر میں کوئی حقیقت نہیں۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب سے ملنے والے پیکیج پر شرائط کی باتیں کی گئی لیکن اس پر کوئی شرائط نہیں، پاکستانی فوج یمن بھیجنے سے متعلق سعودی عرب نے کوئی شرط نہیں لگائی۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اگر امت تقسیم ہے تو ہمارے مفاد میں ہے اس تقسیم میں کمی کریں، اگر اختلافات میں مثبت کردار ادار کرسکتے ہیں تو کرنا چاہیے، ہم اسے مزید ہوا نہیں دے سکتے۔انھوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال حکومت کو ہی نہیں سب کو متاثر کرتی ہے، معاشی صورتحال پر ایک سیر حاصل بحث ہونی چاہیے، اپوزیشن کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، ملک کو چارٹر آف اکانومی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا 10 سالوں میں بیرونی قرضے سے 6 ہزار سے بڑھ کر 30 ہزار ارب ہوگئے ہیں، معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے حزب اختلاف کو ایوان میں کردار ادا کرنا چاہیے، جب تک سب مل کرکام نہیں کرینگے مسائل حل نہیں ہونگے۔اسرائیلی طیارے سے متعلق وزیر خارجہ کی وضاحت پر ایوان میں موجود اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپنی نشست پر کھڑے ہوکر کہا کہ وزیر خارجہ جنٹل مین ہیں ان کی وضاحت قبول کرتے ہیں تاہم اراکین کے اطمینان کے لئے معاملے کی چھان پین کی جائے اور اس کےلئے پارلیمانی کمیٹی بنا دی جائے ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کشکول جذباتی تقریروں سے نہیں ٹوٹے گا، ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، پچھلی حکومت 154 ارب روپے کا خسارہ چھوڑ کرگئی، یہی وجہ ہے کہ معاشی استحکام کے لیے پاکستان دوست ممالک سے مددلے رہا ہے، کیونکہ ہم آئی ایم ایف پر سو فیصد انحصار نہیں کرنا چاہتے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ‘کشکول جذباتی تقریروں سے نہیں ٹوٹے گا، ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، تمام جماعتوں سے امید ہے کہ وہ معیشت پر بحث کے دوران مثبت تجاویز دیں گی’۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ‘بجٹ خسارے پر قابو نہ پانے کے باعث گزشتہ برس 12 سو ارب روپے کے نوٹ چھاپے گئے، ہماری حکومت نے آتے ہی روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کی کوششیں شروع کیں، لیکن معیشت کے استحکام کے لیے اب ہمیں اس طرز عمل کو بدلنا ہے، جس کے لیے بیل آو¿ٹ پیکج کی ضرورت ہے’۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ ‘ہم چاہتے ہیں کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو جبکہ آئی ایم ایف سربراہ نے بھی کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ضرورت کا سارا پیسہ آئی ایم ایف سے نہیں آتا، اس کے ذریعے دوست ملکوں سے مدد ملتی ہے’۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ ‘سعودی عرب کے پہلے دورے میں معاشی تعاون پر بات کی جبکہ دوسرے دورے کے بعد سعودی عرب نے معاشی اقدامات سے متعلق اعلانات کیے، ان سب کے علاوہ بھی حکومت کی بات چیت چل رہی ہے’۔پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان چین کے ساتھ تجارتی عدم توازن کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا، کیونکہ ہمیں سی پیک کو اب اگلے مرحلے میں لے کر جانا ہے اور تجارتی خسارے میں کمی کا سبب بنانا ہے’۔انھوں نے کہا کہ ن لیگ کے منہ سے معیشت کی بات اچھی نہیں لگتی۔ انہوں نے کہا الیکشن کی وجہ سے اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہوا، ڈالر کی کمی کے باعث روپے کی قدرمیں کمی واقع ہوئی، خسارے کی وجہ سے ٹیکس اور پالیسی ریٹ میں اضافہ ہوا، کسانوں کے ٹیوب ویل کی بجلی کی قیمت آدھی کر دی۔اسد عمر کا کہنا تھا بجٹ خسارہ 9 سو ارب سے بھی بڑھ گیا ہے، اشیا کی طلب میں اضافہ اور فراہمی میں کمی سے قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہم نے بیک وقت آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے رابطہ کیا۔ سعودی عرب ہمیں سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل فراہم کرے گا، پہلے دورے میں 3 ارب ڈالر کا ایم او یو کیا۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو سہارے کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلف اٹھانے کے ایک ہفتہ یا دس دن بعد آئی ایم ایف کے سربراہ کو فون کر کے مشن بھیجنے کی استدعا کی تھی۔انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو آئی ایم ایف کا وفد بات چیت کے لیے پاکستان آیا اور چاہتے ہیں کہ آئندہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے اوریہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہونا چاہیے۔اسٹاک مارکیٹ کی بہتری سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 10 سے 12 دنوں میں 5 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔حکومتی اقدامات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے 95 فیصد چھوٹے کاروبای طبقے پر بجلی کی قیمت نہیں بڑھنے دی اوربرآمدات کے شعبے کے لئے بجلی کی قیمت کم کردی ہے۔اپنے خطاب کے بعد وزیرخزانہ پارلیمنٹ سے چلے گئے جس پر اپوزیشن اراکین نے بحث میں حصہ لینے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کیا اور اسد عمر کی واپسی تک اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایوان سے چلی گئی۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسد عمر کی کئی باتوں کا جواب دیا تاہم اس وقت وہ ایوان سے جا چکے تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، سب خوش حالی چاہتے ہیں اور ہم اس بات سے خوش ہوتے ہیں کہ عوام خوش حال ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم قرضہ ملنے پر خوش نہ ہوں، ملک کی معیشت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے اور اپوزیشن بھی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہتی۔خورشیدشاہ نے حکومت کو آرھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت سے گزارش ہے اپنا کورم پورا کریں، ہم صرف وزیر خزانہ کا بھاشن سننے نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے بھاشن دیا اور چلے گئے، بات کر کے جانا ہی تھا تو اس ایشو پر بحث کی کیا ضرورت تھی، ہمیں وزیر خزانہ کی موجودگی میں بات کرنی چاہیے۔جس پر اپوزیشن نے اسد عمر کوواپس لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان سے واک آو¿ٹ کر دیا اور کہا کہ جب تک اسد عمر ایوان میں جواب نہیں سنتے اجلاس کا بائیکاٹ کرینگے۔خیال رہے کہ نیب کی زیرحراست قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو اسپیکر کے پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے لایا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

