ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی خبریں کئی ماہ سے زیر گردش ہیں لیکن اس بات کا حتمی اعلان اب تک نہیں کیا گیا کہ ان کی شادی کب ہورہی ہے۔ لیکن اب یہ سننے میں آرہا ہے کہ یہ جوڑا اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔ میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے رواں سال مئی میں سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی میں ایک ساتھ شرکت کی تھی جس کے بعد سے یہ خبریں پھیل گئیں تھیں کہ دونوں کے درمیان دوستی کے بڑھ کررشتہ ہے جبکہ رنبیر اور عالیہ کی جانب سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ عالیہ بھٹ نا صرف رنبیر کپور کے ساتھ وقت گزارتی دکھائی دے رہی ہیں ۔بلکہ آج کل وہ رنبیر سمیت ان کے والدین کے ہمراہ کے نیویارک میں موجود ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں متعدد بار ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرچکے ہیں تاہم اب دونوں نے اگلے سال شادی کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔رنبیر اور عالیہ کے شادی کے فیصلے سے دونوں کےاہل خانہ بےحد خوش نظر آرہے ہیںتاہم یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عالیہ محض رنبیر ہی کی پسند نہیں ہیں بلکہ ان کے والدین رشی کپور اور نیتو کپور کے علاوہ رنبیر کی بہن بھی عالیہ کوبے حد پسند کرتے ہیں۔کپور خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ رنبیر اور عالیہ اداکار رشی کپور کی صحت یابی کا انتظار کررہے ہیں جیسے ہی وہ ٹھیک ہوں گے ان کے شادی کی تاریخ طے کردی جائے گی ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

