لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ شوبز میں شادیوں کی ناکامی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اداکارہ پر شادی کے بعد پابندیاں عائد کر دی جاتی ہیں اور اس کو زبردستی اس بات پر مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ کسی سے کوئی رابطہ نہ رکھے اسی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان ایک تناﺅ کی کیفیت پیدا ہوتی ہے جس کا نتیجہ طلاق کی صورت میں سامنے آتا ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ریمبو سے شادی کی اور انہوں نے مجھے گھر میں بھی ہیروئن بنا کر رکھا اور میں انکی چھوٹی بڑی باتوں کو نظر انداز کرتی ہوں ،ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھنے میں کامیاب ہو گئے اور یہی ہماری شادی کی کامیابی کی بڑی وجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام اداکاروں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بھی شادی کے بعد اپنی بیویوں کو گھر میں ہیروئن بنا کر رکھیں ۔انہوں نے کہاکہ ریمبو گھریلو امور میں میرے ساتھ ہاتھ بٹاتے ہیں مگر انکی ایک بری عادت بھی ہے کہ وہ گھر کی تمام خراب چیزوں کی مرمت خود ہی شروع کر دیتے ہیں ،پنکھے سے لیکر فریج تک ہر چیز ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔صاحبہ نے کہا کہ ریمبو کو بات بات پر غصہ آتا ہے مگر مجھ پر غصے کی کیفیت کم کم طاری ہوتی ہے مگر جب مجھے غصہ آتا ہے تو پھر وہ کئی دنوں تک برقرار رہتا ہے ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

