تازہ تر ین

عائزہ خان ڈرامہ” میرے پاس ہو تم “میں مرکزی کردار کرینگی

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی ہدایت کار ندیم بیگ اور اداکار ہمایوں سعید ٹی وی پر اپنے نئے ڈرامے میرے پاس ہو تم کے ساتھ واپسی کررہے ہیں جس میں خوبصورت اداکارہ عائزہ خان مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔اس ڈرامے میں اپنے کردار کا اعلان خود عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں کیا۔عائزہ نے کہا کہ یہ ڈرامہ ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاﺅس سکس سگما انٹرٹینمنٹ کی جانب سے بنایا جارہا ہے جس کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈرامہ ایک شادی شدہ جوڑے کی محبت کی خوبصورت کہانی پر مبنی ہے، جس میں کام کرنے کے لیے وہ بےحد پرجوش ہونے کے ساتھ ساتھ خاصی نروس بھی ہیں۔عائزہ کے مطابق ان کا کردار کافی چیلنجنگ ہے جو اس سے قبل انہوں نے کبھی ادا نہیں کیا۔میرے پاس ہو تم کی کہانی خلیل ارحمان قمر نے تحریر کی، جو اس سے قبل صدقے تمہارے اور میرا نام یوسف جیسے ڈراموں کی کہانی لکھ چکے ہیں۔عائزہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو کردار وہ ادا کرنے جارہی ہیں، ایسے کردار عام طور پر لکھے نہیں جاتے۔ابھی اس ڈرامے کی پروڈکشن پر کام ہورہا ہے، جبکہ عائزہ اپنے کردار کی تیاری میں مصروف ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv