لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگارخالد فاروقی جس سوسائٹی میں ہم رہتے ہیں اس کا سب سے بڑا مسئلہ اختیارات کی بھوک ہے جواتنی زیادہ ہے کہ ہم اس سے نکل نہیں پاتے۔چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے لگتا ہے ہم اسی سرکل میں چلتے رہیں گے۔معاشرے میں جو ہو رہا ہے اس پر چیف جسٹس آف پاکستان کی ناراضگی بجا لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب شخص پس رہا ہے اسے انصاف نہیں ملتا۔منی لانڈرنگ ایک سنجیدہ ایشو ہے ماضی میں اس کی جانب توجہ نہیں دی گئی۔پاکستانی سیاست میں غیر یقینی صورتحال ختم ہونی چاہئے۔ کالم نگارمیاں سیف الرحمان نے کہا کہ لگتا ہے غلام اور آقا کے گرد ہی سب معاشرہ چل رہا ہے۔جس کے پاس اختیار ہوتا ہے وہ خود کو سب کچھ سمجھتا ہے۔اختیارات آنے کے بعد ہی انسان کا پتہ چلتا ہے۔منی لانڈرنگ کے خلاف اداروں کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس سنگین جرم کو روکا جا سکے اور ملک میں خوشحالی آئے ۔انہوں نے کہا کہ سپیکر کے مثبت رویے سے جمہوری روایا ت مضبوط ہو رہی ہیں۔ کالم نگارآغا باقر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں۔اصل میں ایسے کلچر کو بدلنے کی ضرورت ہے جس سے انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوں اور معاشرے میں لوگ اعتراض اٹھائیں۔بھارت میں سوال اٹھ گیا ہے کہ پانچ ہزار کا نوٹ بنایا ہی کرپشن کرنے کے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔سردار حیات نے کہا کہ جاگیرداری کسی شخص نہیں ایک سوچ کا نام ہے جب بھی کسی کو اختیار ملتا ہے اس کا رویہ بدل جاتا ہے۔شاید معاشرہ احساس کمتری کا شکار ہے میرے خیال میں بڑے پیمانے پر تربیت کی ضرورت ہے۔ایم این ایز یا ایم پی ایز کا کام تبادلے تقرریاں نہیں قانون سازی ہے۔انہوں نے کہا پاکستان میں منی لانڈرنگ بہت بڑا مسئلہ ہے۔ فالودے والے ریڑھی والوں اورفوت شدہ لوگوں کے اکانٹس سے اربوںکی ٹرانزیکشن افسوناک ہے بینک کی ملی بھگت کے بغیر ایسا ممکن نہیں۔اگر کوئی(این آر او) نیشنل ری کونسیلییشن آردڈیننس ہوا تو وزیراعظم عمران خان کا سیاسی مستقبل تاریک ہو گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

